دھاندلی سے بچنے کا طریقہ 8300 میسج سینڈ کر کے اپنے ووٹ کا ریکارڈ محفوظ کریں اور خود کو بچائیں

کروڑ لعل عیسن : دھاندلی سے بچنے کا طریقہ 8300 میسج سینڈ کر کے اپنے ووٹ کا ریکارڈ محفوظ کر یں اور خود کو بچائیں۔ قبل از وقت دھاندلی کی تیاریاں۔ ووٹر لسٹیں مکمل ہونے کے باوجود اراکین اسمبلی اور وارڈز میں مخالفین کے ووٹوں کو ادھر ادھر پھینکنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔حالانکہ قانوناً الیکشن شیڈول کا اعلان ہو جانے کے بعد ووٹ اندراج اور ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا لیکن ضلعی انتظامیہ نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں دھاندلی کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ڈی سی او لیہ سمیت افسران غیر قانونی اقدام کے باوجود گومگو کی صورت حال سے دوچار۔

تفصیل کے مطابق حکومت کی ہدایت کی من مرضی کی حلقہ بندیاں بنائی گئیں جبکہ اب مخالفین اور امیدواروں کے قریبی عزیزوں اور سپورٹروں کے ووٹوں ادھر ادھر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کروڑ سٹی میں سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کی خواہش پر وارڈ نمبر 3,5,6,7,11,13 سے 200 کے قریب ووٹ ادھر ادھر پھینکنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اسی طرح میونسپل کمیٹی فتح پور کی بحالی کے بعد MNA صاحبزادہ فیض الحسن ، ملک احمد علی اولکھ اور ڈی سی او لیہ پر مشتمل کمیٹی نے وراڈ بندی مکمل کر لی تھی۔

نوٹفیکیشن ہونے کے باوجود ایک بار پھر وارڈ بندی میں تبدیلی کی اطلاعات ہیں۔ جس پر امیدواروں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت کے طور پر فہرستیں موجود ہیں غیر قانونی اقدامات کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو امیدواران پہلے سے ان وارڈز میں تیاریاں مکمل کر کے ورک کر چکے ہیں ان کو ایک بار پھر شدید مشکلات میں ڈالا جا رہا ہے۔