کھاریاں (جی پی آئی) نائب صدرPTI کھاریاں چوہدری فرحان احمد، راہنماPTIچوہدری وقاص مجید اور راہنما حمزہ شفیق نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دھاندلی زدہ وفاقی حکومت نے پچھلے دور کے حکمرانوں کے ریکارڈ تورٹے ہوئے پاکستان کی عوام کو پتھر کے دور میں بھیج دیا ہے گیس، بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کر رکھا ہے اور عوام شدید پریشان ہے
جبکہ گذشتہ روز بجلی کا بریک ڈائون ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے وفاقی حکومت نے اپنے خاندانی وزیر صرف اپنی کرپشن کے ریکارڈ بنا رکھے ہیں اور لوٹ مار جاری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دھاند لی کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں نے پیٹرول بحران بھی قوم کو دیکھا کر تاریخ رقم کر دی ہے
کیونکہ ناقص کارکردگی اور بدنیتی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ الیکشن دھاندلی کیلئے کمیشن تاحال قائم نہیں کیا جا سکا مگر تحریک انصاف کے کارکنان سمیت عام بھی جان چکے ہیں کہ جھوٹے دعویٰ اور دھاندلی کر نے والوں نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے اور اب عوامی دور کا آغاز ہوگا اور جیت تحر یک انصاف کی ہو گی۔