کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) فراڈ اور جعلی الیکشن کے خلاف ہماری جد جہد جاری ر ہے گی۔ کچھ لوگ تاجر فورم کو نقصان پہنچانے کے در پہ ہیں۔ تاجر برادری کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔ ہمارے بغیر کوئی بھی الیکشن ادھورا ہو گا۔ جس کی کائی حیثیت نہ ہو گی۔
مخالف گروپ کے شر پسندوں کی جانب سے شہر بھر میں دکانوں پر جا کر غل گپاڑا ، نعرے بازی اور گالم گلوچ کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے کسی بھی کارکن کے ساتھ زیادتی کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تاجر اتحاد گروپ کے رہنمائوں طارق محمود پہاڑ ، ڈاکٹر عالمگیر بودلہ ، چوہدری ذوالفقار علی ، رانا محمد آصف ، حاجی فاروق ، مہر احسان اللہ کلاسرہ ، ملک قیصر عباس ، انتظار حسین قریشی ، امجد علی مستری ایاز خان نیازی ، ندیم زبیری ، روشن ضمیر ، ملک الطاف حسین ، ملک امان اللہ ، ملک عبدالحمید ، تنویر حسین جعفری ، نصراللہ چیمہ و دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن بورڈ نے ہمیں فہرستیں فراہم نہ کر کے اور ہمارے کاغذات نامزدگی نہ لے کر بہت بڑی زیادتی اور جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ جس سے شہر کے ہزاروں تاجروں کو ان کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ہم انشاء اللہ ہر سطح پر جعلی اور فراڈ لیکشن کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔