دھاندلی زدہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے ‘ ایم آر پی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائدچیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ شعبہ‘ یوتھ ونگ کے صدر حاجی امیر علی خواجہ ‘ خواتین کی سربراہ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز ‘ ذکیہ بیگم ودیگر عہدیداران نے برسات سے ہونے والی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

عوام بھوک ‘ غربت ‘ بیروزگاری‘ بجلی ‘ گیس ‘ لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی سے مریں یا دہشتگرد ‘ جرائم پیشہ عناصر اور سیلاب و دیگر قدرتی آفات عوام کو ماریں ‘حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا ‘ حکمران صرف عوام کا صفایا چاہتے ہیں تاکہ اس ملک کے تمام وسائل کے بلا شرکت غیرے مالک بن سکیں۔

امیر پٹی نے وفاقی حکومت کے ساتھ پنجاب ‘ سرحد ‘ سندھ ‘ بلوچستان اور گلگت بلتستان کی حکومتوں سے سیلاب سے نمٹنے کیلئے مو ¿ثر اقدامات کی اپیل کی اور چترال سمیت دیگر علاقوں میں امدادی و فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے فوج کے بیمثال کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔