دھاندلی کے ثبوت ہیں تو پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے پاس جائے، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے ان کے سروں پر ڈنڈے نہ ماریں، دھاندلی کا ثبوت ہے تو الیکشن کمیشن کے پاس جائیں۔ لاہورمیں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی نشستیں بڑھ گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کی نشستوں میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کو نون لیگ پر اعتماد ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو دھاندلی کی شکایت تھی تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرتی، پی ٹی آئی کے کارکن مال روڈ پر دھرنا ختم کرکے کسی اور جگہ چلے جائیں، انہیں مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔