فراڈ، الزام اور دھاندلی عمران خان کا تکیہ کلام بن چکا ہے۔ سید زعیم حسین قادر

Lahore

Lahore

لاہور: پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ فراڈ’ الزام اور دھاندلی عمران خان کا تکیہ کلام بن چکا ہے۔ عمران خان عوامی خدمت کے منصوبوں کو تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں تو انہیں افادیت اور اہمیت کا اندازہ ہو گا۔

ہر بات پر تنقید منفی رویہ ہے۔ سیدزعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور عمران خان بے وقت کی راگنی گا رہے ہیں۔ عمران خان کا طرزعمل قومی مفاد کے یکسر منافی ہے۔

سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ اگر عمران خان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو اسے لے کر عدالت کیوں نہیں جاتے؟ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور رہنما عوامی اجتماعات میں اپنا منشور پیش کرتے ہیں جبکہ دھرنا پارٹی کے لیڈر مخالفین پر الزام تراشی کرتے ہیں۔