کوئی بھی اہلکار نقد وصولی کا مجاز نہیں :ایم ڈی واسا

WASA

WASA

لاہور (جیوڈیسک) ایم ڈی واسا چودھری نصیر احمد نے ایک میٹنگ کے دوران بتایا کہ کچھ جعلساز واسا کے نام پر نقد پیسے بٹور نے کے ساتھ ساتھ پانی کا میٹر بھی اتار لیتے ہیں۔

کوئی بھی اہلکار نقد وصولی کا مجاز نہیں ہے اس سلسلہ میں اگر واسا ریکوری یا کوئی جعلساز کسی صارف سے نقد ادائیگی کا تقاضا کرے تو اسکا محکمانہ کارڈ چیک کیا جائے اور اس کی شکایت ڈائریکٹر ریونیو واسا، ڈائریکٹر ایڈمن واسا یا متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو کے دفاتر یا واسا کے ٹال فری نمبر 1334 پر فوری طور پر درج کرائیں واسا ان جعلسازوں کے خلاف فوری کارروائی کرے گا، صارفین اپنے بل شیڈول بینکوں، ڈاکخانہ پر ہی جمع کرائیں۔