کراچی (جیوڈیسک) سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن ہی مستحکم جمہوریت کی ضمانت ہے، عدالتیں آج بھی پوری طرح آزاد نہیں، انصاف کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے، دہشت گرد ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ان سے ان ہی کی زبان میں بات کی جائے۔
مرکز اہل سنت پر کارکنان سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے قابل احترام ہیں، پوری قوم پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، جمہوریت کو ڈی ریل ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کارکنان 18 مئی کو دفاع پاکستان پاک فوج زندہ باد ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کر دیں۔