فری آئی کیمپ اور بلڈ شوگر کیمپ 28ستمبر بروز اتوار لگا یا جائے گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آدم جی آئی ہسپتال دھوراجی کے اشتراک سے نواں مفت آئی کیمپ و بلڈ شوگر کیمپ مورخہ 28ستمبر 2014ء بروز اتوار صبح 9تا دوپہر 1بجے تک بمقام جعفر طیار یونین کونسل نمبر5آفس نزد مونو ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ اردو نگر ملیر کراچی پر منعقد ہوگا ۔خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و چیئر مین ممتاز سماجی کارکن زاہد رحیم نے کیمپ کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ اس مفت آئی کیمپ میں آدم جی ہسپتال کے ماہر امراض چشم مریضوں کا معائنہ اور موتیا کے مریضوں کا مفت آپریشن بمعہ لینس کیا جائیگا کیمپ میں مریضوں کا بلڈ شوگر ٹیسٹ کیا جائے گا نیز ضرورت مند اور مستحق مریضوں کو مفت عینک و ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ موتیا کے مریضوں کے آپریشن کے لئے ٹرانسپورٹیشن کا انتظام بھی مفت کیا جائیگا۔