مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بیدیاں میں الرحمان فری فرسٹ اینڈ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا، اسلام میں صحت کے تمام اصول بتائے گئے ہیں جن بیماریوں پر میڈیکل سائنس آج ریسرچ کر رہی ہے، ڈاکٹر غلام سرور ، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بیدیاں میں مدرسہ جامعہ فاروق و حفصہ للبنات کے زیر اہتمام بیدیاں میں الرحمان فری فرسٹ اینڈ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔۔
پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور قاسمی پی ایچ ڈی(گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور) نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں صحت کے تمام اصول بتائے گئے ہیں جن بیماریوں پر میڈیکل سائنس آج ریسرچ کر رہی ہے، وہ اسلام نے آج سے 14سو سال قبل بتا دئیے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم کم خوری کی عادت ڈالیں بسیار خوری بے شمار بیماریوں کا مجموعہ ، پیٹ بھر کر کھانا نقصان دہ ہے۔۔
اس موقع پر حافظ عبدالطیف صدیقی مہتمم مدرسہ نے کہا کہ اس پسماندہ علاقے میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر کا آنا ایک خواب تھا جسے اللہ کی توفیق سے پورا کر رہے ہیں، اب اس علاقے کے غریب مستحق افراد فری علاج معالجہ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے، دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا منشور ہے، تقریب کے احتتام پر ڈاکٹر نے مستحق غریب افراد کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات بھی مہیا کی گئی۔۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126