آزاد کشمیر کی خبریں 13.7.2013

عام شہریوں کو تنگ کرنے اورفرائض میں غفلت برتنے پر تھانہ سٹی بھمبرکے دو اہلکار معطل کرکے لائن حاضر کر دیے گئے
بھمبر(جی پی آئی ) عام شہریوں کو تنگ کرنے اورفرائض میں غفلت برتنے پر تھانہ سٹی بھمبرکے دو اہلکار معطل کرکے لائن حاضر کر دیے گئے بھمبر کے شہریوں نے مذکورہ اہلکاران کے معطل ہونے پر سکھ کا سانس لیا تفصیلات کیمطابق تھانہ پولیس بھمبر سٹی کے اہلکاران عرفان عرف بھلی اور مظہر اقبال کیخلاف شہریوںکو ناجائز تنگ کرنے اور بھتہ وصول کرنے سمیت فرائض منصبی میںغفلت کے مرتکب ہونے پر ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس نے دونوں اہلکاران کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا یاد رہے کہ مذکورہ پولیس اہلکاران شہریوں کو ناجائز ڈرانے دھمکانے ،شراب فروخت کرنے اوررشوت خوری میںملوث تھے اور ان کیخلاف شکایات زد عام تھیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں معطل کر دیا گیا بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے کرپٹ پولیس اہلکاروں کیخلاف اعلی حکام کی طرف سے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہاکہ مذکورہ کرپٹ پولیس ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حیدر علی کاشر کے چیئرمین تحصیل زکو بننے سے نوجوان کارکنان پیپلزپارٹی میںخوشی کی لہر دوڑ گئی ہے: راجہ انیس اکبر
بھمبر(جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے نوجوان راہنماچوہدری حیدر علی کاشر کو تحصیل چیئرمین زکو کا عہدہ دیکر بھمبرکے نوجوانوں پر جس اعتماد کااظہار کیا گیاہے انشا اللہ اس پر پورا اتریں گے حیدر علی کاشر کے چیئرمین تحصیل زکو بننے سے نوجوان کارکنان پیپلزپارٹی میںخوشی کی لہر دوڑ گئی ہے حکومت کے اس احسن اقدام سے بھمبرمیں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو گی انتظامی عہدوں کیلئے نوجوانوں پر اعتماد کرنے اور میرٹ پر حکومتی و انتظامی عہدے پر ایڈجسٹ کرنے پر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ،قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اوقاف زکو وعشر چوہدری افسر شاہد سمیت دیگر مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کااظہار سلطان سٹوڈنٹس فورس بھمبرکے صدر راجہ انیس اکبرنے اپنے ایک اخباری بیان میںکیا انہوںنے کہاکہ چوہدری حیدر علی کاشر کے تحصیل چیئرمین زکوبننے سے حلقہ ایل اے 7کے اندر مستحقین زکو کے مسائل خوش اسلوبی سے حل ہونگے حیدر علی کاشر نوجوان اور عوامی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں انکو حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کرنے سے ضلع بھمبرکے اندر پیپلزپارٹی اور بھی مضبوط ہو گی پارٹی کے اندر میرٹ پر ایڈجسٹمنٹ سے نوجوانوں کے مورال بلند ہوئے ہیں اور بہت سے نوجوان پیپلزپارٹی میںشمولیت کیلئے تیار ہیںانہوںنے کہاکہ پارٹی کی اعلی قیادت نے بھمبر میںنوجوانوں پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے انشا اللہ اس پر پورا اتریں گے اور پیپلزپارٹی کی مضبوطی اور اتحاد کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر حکومت کی اپنی کارکردگی اخبارات میں فوٹو سیشن تک محدود رہ گئی
بھمبر(جی پی آئی) آزادکشمیر حکومت کی اپنی کارکردگی اخبارات میں فوٹو سیشن تک محدود رہ گئی ہے وزرا کارکردگی زمین پر شو کرنے کی بجائے ایک دوسرے کے دفاتر وں میں جاکر تصویریں بناکر اخبارات میں جھوٹی کارکردگی شو کرکے عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں اداروںمیں بظاہر بھرتیوں پر پابندیاںہیں لیکن اندرون خانہ من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے جبکہ میرٹ کا جنازہ نکالنے کیساتھ ساتھ ریاست بھر میں ترقیاتی کام بھی کئی کئی سالوں سے تاخیر کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے اخبار نویسوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ بھمبرمیرا آبائی ضلع ہے اس کو دیگر ضلعوں کی بانسبت زیادہ نظر انداز کیا گیا ہے بھمبرکے ترقیاتی کاموں کو ہمیشہ اگنور کرنے کیساتھ ساتھ ترقیاتی فنڈز بھی دیگر ضلعوں میں تقسیم کر دیے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر حکومت میں اس وقت ایڈمنسٹریٹرز ،کوآرڈینیٹرز اور وزیروں کی بھرمار ہے اور دوسری طرف عوام کو صرف اور صرف مہنگائی ،بے روزگاری ،تھانہ کچہری اور پٹواری کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت وقت وزرا کی تعداد پاکستان کے اندر دیگر صوبوں کی طرح رکھنے کی پابندی کرے تاکہ غیر ترقیاتی اخراجات کم کرکے ترقیاتی مد میںخرچ کرکے زمین پر عملاکوئی کام کی صورت نظر آسکے انہوںنے کہاکہ فریڈم موومنٹ آزادکشمیر میں کسی بھی غیر جمہوری طرز عمل سے حکومت کی تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری حیدر علی کاشر کی چیئرمین تحصیل زکو کمیٹی بھمبر تعیناتی حکومت کا احسن اقدام ہے :چوہدری ناصر منظور
بھمبر(جی پی آئی )چوہدری حیدر علی کاشر کی چیئرمین تحصیل زکو بھمبرتعیناتی حکومت کااحسن اقدام ہے نوجوان قیادت پر اعتماد کرنے اور انہیں میرٹ پر ایڈجسٹ کرنے پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ،وزیر حکومت چوہدری افسر شاہد کے انتہائی مشکور ہیںان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے نوجوان طالبعلم راہنما چوہدری ناصر منظور نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ چوہدری حیدر علی کاشر کی بطور چیئرمین تحصیل زکو تعیناتی سے پیپلزپارٹی سے وابستہ نوجوان ورکروںمیںخوشی کی لہر دوڑ گئی اورپارٹی پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے حکومت کے اس احسن اقدام پرہم پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کے شکرگزار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیلدار بھمبرکا بازاروں کا دورہ متعدد گراں فروشوںکو ہزاروںروپے جرمانے
بھمبر(جی پی آئی )تحصیلدار بھمبرکا بازاروں کا دورہ متعدد گراں فروشوںکو ہزاروںروپے جرمانے جبکہ ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور ناجائز منافع کمانے والے تین دوکانداروں کو گرفتار کرکے حوالات پہنچادیا تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری محمد طیب کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز تحصیلدار بھمبر عیص بیگ نے پولیس نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اس دوران انہوںنے سبزی فروٹ گوشت اور کریانہ کی دوکانوںپر جاکر ریٹ لسٹیں اوراشیا صرف کی کوالٹی چیک کی اس دوران انہوںنے متعدد گراں فروشی کے مرتکب کے دوکانداروںکو جرمانے اور وارننگ جاری کی اس موقع پر انہوںنے ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور ڈبل منافع لینے پر تین دوکانداروں کو گرفتار کرکے حوالات میںبندکردیا میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے تحصیلدار عیص بیگ نے کہاکہ بازاروںکے اندر روزانہ کی بنیادپر چیکنگ ہو گی اور اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر سخت کارروائی عمل میںلائیںگے میڈیا اور شہری گراں فروشی کرنے والوںکی نشاندہی کریں انشا اللہ فوری کارروائی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ SCOاور محکمہ پبلک ہیلتھ نے تاریں اور پائپ بچھانے کے بعد سڑکوں کے کنارے پختہ نہ کیے،
بھمبر(جی پی آئی)محکمہ SCOاور محکمہ پبلک ہیلتھ نے تاریں اور پائپ بچھانے کے بعد سڑکوں کے کنارے پختہ نہ کیے جس کے باعث آئے روز گاڑیاں الٹ رہی ہیں اور کئی لوگ زخمی ہو چکے ہیں ڈپٹی کمشنر بھمبر محکمہ SCOاور محکمہ پبلک ہیلتھ کی مبینہ غفلت کانوٹس لیں ان خیالات کااظہار چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ سیکرٹری جنرل صرافہ یونین بھمبر نے صحافیوں سے رنگ روڈ پر محکمہ SCOکی طرف سے تاریں بچھانے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے واٹرسپلائی کی پائپ لائن بچھائے جانے کے دوران کی جانے والی کھدائی سے ہونے والے آئے روز حادثات بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ محکمہ SCOنے باب کشمیر سے لیکر رنگ روڈ سے سماہنی روڈ پر انٹرنیٹ کی تاریں بچھانے کیلئے بے دردی سے کھدائی کرکے سڑک کے کنارے تباہ وبرباد کر دیے ہیں جبکہ رہی سہی کسر محکمہ پبلک ہیلتھ نے واٹرسپلائی کی لائنیں بچھا کر نکال دی تاریں اور پائپ بچھانے کے بعد دونوں محکموںنے گڑھے صحیح فل نہ کیے جسکے باعث بھمبررنگ روڈ پر آئے روز گاڑیاں سائیڈ پر اترتے ہی جگہ بیٹھ جانے سے الٹ جاتی ہیںانہوںنے کہاکہ گزشتہ روز بھی بھمبر رنگ روڈ پر ایک ٹرک سائیڈ بیٹھ جانے کی وجہ سے الٹ گیا جس سے دو بچے ٹرک کے نیچے آکر شدید زخمی ہو گئے جبکہ مجاہد سنٹر کے قریب ایک ٹرک الٹ جانے سے ایک غریب مزدور بھی جان بحق ہو گیا تھا انہوںنے کہاکہ ڈپٹی کمشنر بھمبر دونوں محکموں کی غفلت کانوٹس لیتے ہوئے ان کو پابند کریں کہ وہ کھدائی کیے جانے والے گڑھوںکو پتھروںاور کنکریٹ سے فل کریں