آزاد کشمیرکی خبریں 22.7.2013

محکمہ شاہرات ضلع بھمبرایس ڈی اوزکے تبادلے راجہ عماد بھمبر سے سماہنی ،سماہنی سے مقصود احمد طاہر ڈڈیال جبکہ ڈڈیال سے فاروق زبیر کو بھمبرتبدیل کر دیا گیا
بھمبر(جی پی آئی) محکمہ شاہرات ضلع بھمبرایس ڈی اوزکے تبادلے راجہ عماد بھمبر سے سماہنی ،سماہنی سے مقصود احمد طاہر ڈڈیال جبکہ ڈڈیال سے فاروق زبیر کو بھمبرتبدیل کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق محکمہ شاہرات ضلع بھمبر میںمحکمہ شاہرات کے ایس ڈی اوز کے تبادلے کر دیے گئے جس کیمطابق راجہ عماد ایس ڈی او بھمبر شاہرات کو تبدیل کرکے سماہنی جبکہ مقصود احمد طاہر ایس ڈی او کو سماہنی سے تبدیل کرکے ڈڈیال اور ڈڈیال سے ایس ڈی اوفاروق زبیرتبدیل ہو کر بھمبرہیڈکوارٹرمیںتعینات کر دیے گئے مذکورہ ایس ڈی اوز نے اپنے اپنے چارج سنبھال کے فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کر دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرمیں مٹھائی اور بیکری کی مصنوعات کی قیمتوںمیں ہوشربا اضافہ بیکری مالکان نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے ریٹس مقرر کر لیے ضلعی پرائس
بھمبر(جی پی آئی)بھمبرمیں مٹھائی اور بیکری کی مصنوعات کی قیمتوںمیں ہوشربا اضافہ بیکری مالکان نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے ریٹس مقرر کر لیے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی مٹھائی اور بیکری مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کا نوٹس لے بھمبرکے عوامی اور شہری حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں پرائس کنٹرول کمیٹی کی غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیکری مالکان نے مٹھائی اوربیکری کی مصنوعات کے من مانے ریٹس مقرر کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوںسے لوٹنے میں مصروف ہیں کم اور اعلیٰ درجے کی مٹھائی کے ریٹس ملتی جلتی قیمتوںمیں وصول کررہے ہیں جبکہ رس ،بند ،کیک اور دیگر سامان اور مشروبات کے ریٹس بھی انتظامیہ کی طرف سے ریٹ لسٹیں نہ ہونے کے باعث بیکری مالکان من مانے ریٹس وصول کررہے ہیں بھمبرکے عوامی اور شہری حلقوںنے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ بیکری اور مٹھائی مصنوعات دیے جائیں اور بیکری مالکان کو انتظامیہ کی طرف سے ریٹ لسٹوںکیمطابق مٹھائی اور بیکری مصنوعات فروخت کرنے کاپابند بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرمیں بھکاریوںکی بھرمار بھکاریوںکے روپ میںجرائم پیشہ افراد
کی آمدکا سلسلہ جاری قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بن گئے
بھمبر(جی پی آئی)بھمبرمیں بھکاریوںکی بھرمار بھکاریوںکے روپ میںجرائم پیشہ افراد
کی آمدکا سلسلہ جاری قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بن گئے ماضی میں بھی بھکاریوںکے روپ میں آنے والے کئی شریف شہریوںاور دوکانداروں کو لوٹ کرفرار ہو گئے بھمبرکے تاجروں شہریوں اور عوامی حلقوں کا شہر میں بھکاریوں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی ملحقہ پاکستانی علاقوںسے سینکڑوںبھکاری بھمبرشہر اور گردونواح میں پھیل گئے ہیںاور شہر میں ہر دوکان ،گلی ،محلوں میں بھکاری عورتیں اور مرد بھیک مانگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں بھکاریوں کے روپ میں جرائم پیشہ اور ڈکیت قسم کے مرد اور عورتیں شہراور گردونواح میںگھوم پھر رہے ہیں جبکہ متعدد خوبرو بھکارنیںرمضان المبارک کے تقدس کو سرعام پامال کرتے ہوئے نوجوانوں اور تاجروںکو دعوت گناہ دیتی ہوئی نظرآتی ہیں یاد رہے کہ ماضی میں اور گزشتہ گزرنے والے مہینوں کے دوران متعدد بھکاری بھیک مانگنے کی آڑ میں بھمبرکے شریف شہریوں اور تاجروںکو لوٹ کر فرارہو چکے ہیںبھمبرکے شہریوںاور عوامی حلقوںنے قانون نافذ کرنے والے اداروںکی پراسرار خاموشی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے اور بھکاریوںکی مجرمانہ حرکتوںپر نظررکھنے اور انہیںضلع بدر کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کو پاکستان کی عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے
بھمبر(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کو پاکستان کی عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا ترے گی میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی انتہائی منزلوںکو چھوئے گا اور گزشتہ 15سالوں سے عوام کے اندر پایا جانے والا احساس محرومی ختم ہوگا آزادکشمیرمیںپیپلزپارٹی کی حکومت کرپشن کی جو داستانیں رقم کررہی ہے اس کیخلاف جلد عوامی فیصلہ منظرعام پر آجائیگا ان خیالات کااظہار وائس چیئرمین اووسیز کشمیری کمیونٹی اور مسلم لیگ ن کے راہنماراجہ عمران خالق آف بنڈالہ نے اپنے ایک بیان میںکیا انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام گزشتہ 15سالوں سے ایسی قوتوں کے ہاتھوں یرغمال تھے جنہوںنے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا کر عوام کو بے حال کر دیا یہی وجہ ہے کہ حالیہ انتخابات کے اندر پاکستان کے پسے ہوئے عوام نے مسلم لیگ ن بھرپور مینڈیٹ دیاہے مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے دیے گئے مینڈیٹ کے اعتماد پر پورا اترے گی وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف نے چین کا دورہ کرکے پاکستان میں معاشی اور ترقیاتی انقلاب لانے کی بنیاد رکھ دی ہے جس کے اثرات بہت جلد عوام محسوس کرینگے انہوںنے کہاکہ آزادکشمیرکے اندر مجید حکومت کرپشن کے نئے باب رقم کررہی ہے حکومتی شخصیات ترقیاتی منصوبوں میںکمیشن کی بڑی بڑی رقموں کی ڈیمانڈ کرکے اپنی ذاتی جیبیںبھررہی ہیںاور لوگوںکوانتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے مسلم لیگ ن بہت جلد کرپشن کے بادشاہوں اور کمیشن ایجنٹوںکا محاسبہ کرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچائے گی انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے پاکستان نے مختلف ممالک کیساتھ باہمی اشتراک کے تعاون اور معیشت کی مضبوطی کیلئے متعدد معاہدے کیے ہیں جو خوش آئندہے اور پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہونگے میاں نواز شریف نے ملک سے بد امنی ،بے روز گاری ،لوڈ شیڈنگ اور کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کررکھاہے مسلم لیگ ن کے کارکنان پاکستان کی مضبوطی اور معاشی انقلاب کیلئے میاں برادران کے ہاتھ اور بھی مضبوط کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انصر محمود آرائیں،محمد آصف ،فیصل محمود،ڈاکٹرناصر نے اپنے مشترکہ بیان میں چوہدری حیدر علی کاشر کو تحصیل چیئرمین زکوة وعشر بھمبر تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے
بھمبر(جی پی آئی)انصر محمود آرائیں،محمد آصف ،فیصل محمود، ڈاکٹر ناصر نے اپنے مشترکہ بیان میں چوہدری حیدر علی کاشر کو تحصیل چیئرمین زکوة وعشر بھمبر تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے انہوںنے کہاکہ حیدر علی کاشر کابطور چیئرمین تحصیل زکوة تعینات ہونا خوش آئندہے ہم ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے
بھمبر(جی پی آئی)وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے پر بھمبرمیں سلطان یوتھ فورس کا جشن ،ریلی ،آتش بازی کا مظاہرہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حق میں نعرہ بازی تفصیلات کیمطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی حکومت کیخلاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے پر بھمبر میں سلطان یوتھ فورس کے کارکنان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت میںموٹرسائیکل ریلی نکالی اور آتش بازی کی گئی اور جشن منایا گیااس موقع پر کارکنان نے وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے نعرے لگائے اور مجید حکومت کے جانے کی دعائیں بھی کی