مظفر آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن پرپانڈو سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی شدید زخمی ہو گئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ منگل کی دوپہر میں پیش آیا جب کنٹرول لائن پرپانڈو سیکٹرمیں بھارتی افواج نے بلااشتعال فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی نائیک فیصل شہزاد اور سپاہی اظہر عباس شدید زخمی ہو گئے، عسکری ذرائع کے مطابق دونوں زخمی فوجیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔