آزاد کشمیر میں پائی جانے والی معدنیات کی مالیت 1500 ارب ڈالر ہے

Materials

Materials

ماہرین کان کنی نے تخمیہ لگایا ہے کہ آزاد کشمیر میں پائی جانے والی معدنیات کی مالیت 1500 ارب ڈالر ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں یاقوت، گریفائیٹ، گرینائیٹ۔ نوات، ماربل، جپسم، کوئلہ، گندھک، سوپ سٹون، لیمونائیٹ، باکسائیٹ، فائر کلے، ڈولو مائیٹ، کوارزائیٹ، بینٹ نائیٹ، سلیٹ اور پازولین سمیت دیگر کئی قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معدنیات سے استفادہ کیلئے کان کنی کے شعبہ کی ترقی کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ جس سے آزد کشمیر کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

توانائی کے شعبہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں آبی و سائل سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جن سے استفادہ کرکے نہ صرف آزاد کشمیر کی توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں بلکہ اس سے پاکستان کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے اور توانائی بحران کے خاتمہ میں بھی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔