آزاد کشمیر حکومت کرپشن میں ملوث، ثبوت جلد وزیر اعظم کو دینگے،لارڈ نذیر

Lord Nazir

Lord Nazir

لندن (جیوڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت کرپشن میں ملوث ہے، ثبوت جلد وزیراعظم نواز شریف کو پیش کریں گے۔ لندن میں پریس کانفرنس کے دوران لارڈ نذیر احمد نے بدعنوانیوں پر مشتمل دستاویزات ذرائع کے سامنے پیش کرتے ہوئے الزام لگایا۔

آزادکشمیر کے وزیراعظم چودھری مجید اور ان کی کابینہ کے اراکین میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث ہیں،، بڑے بڑے منصوبوں میں رشوت لی گئی، لارڈ نذیر احمد نے مطالبہ کیا کہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کریمینل ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔