آزاد کشمیر (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں بیروز گار افراد کو روز گار فراہم کرنے کیلئے گرین کیپ ٹرانسپورٹ سکیم کے تحت تینتیس سو پچاس افراد کو فور سٹروک رکشے ،کاریں اور وینز بلا سود آسان قسطوں پر دیجا ئیں گی۔
آزادکشمیر میں پہلی مرتبہ گرین کیپ کے نام سے ٹرانسپورٹ سکیم شروع کرنے کیلئے آزادکشمیر کی وزارت ٹرانسپورٹ اور آزادکشمیر کے سرکاری بینک آزاد جموں و کشمیر بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے معاہدے پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ و بلدیات فیاض اختر چوہدری اور کشمیر بینک کے ایم ڈی فضل الرحمن نے وزارت ٹرانسپورٹ کے دفتر میں دستخط کئے۔
اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھو کھر بھی موجود تھے اس سکیم کے تحت آزاد کشمیر میں بیروز گار افراد کو پندرہ سو فور سٹروک رکشے، پندرہ سو کاریں اور تین سو پچاس وین بلا سود پانچ سال کی آسان اقساط پر دیجائیں گی سکیم پر اٹھنے والے اڑتالیس کروڑ روپے کا سود حکومت آزاد کشمیر ادا کرے گی۔