مظفر آباد (جیوڈیسک) میرپور آزاد کشمیر میں منگلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کے متاثرین نے واپڈا اور حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دے دیا۔ میرپور آزاد کشمیر کے چوک شہیداں میں متاثرین نے مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دیا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم توسیعی منصوبہ مکمل ہو چکا ہے لیکن متاثرین کی آبادکاری اب تک نہیں کی جا سکی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے نہ تو دھرنا ختم کریں گے اور نہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے دیں گے۔