آزاد کشمیر کی خبریں 05.06.2013

تنظیم غیر جریدہ ملازمین ضلع بھمبرکا چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے کام چھوڑ ہڑتال فاریسٹ ریسٹ ہاؤس میں ہڑتالی کیمپ

بھمبر(جی پی آئی) تنظیم غیر جریدہ ملازمین ضلع بھمبرکا چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے کام چھوڑ ہڑتال فاریسٹ ریسٹ ہاؤس میں ہڑتالی کیمپ لگا یا گیا تنظیم غیر جریدہ ملازمین کی ہڑتالی کیمپ میں بھرپور شرکت ہڑتالی کیمپ سے ضلعی صدر فاریسٹرز اینڈ فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن راجہ ناصر مقصود ، ضلعی صدر غیر جریدہ ملازمین چوہدری محمد ایوب ،ضلعی صدر برقیات ملازمین چوہدری ساجد،تنظیم فنی ملازمین صدر چوہدری ارشد ،ضلعی صدر انجمن قانون گوئیاں و پٹواریاں طارق بیگ ،جنرل سیکرٹری مظہر اقبال،تحصیل صدر انجمن قانون گوئیاں وپٹواریاں ساجد محمود ،جنرل سیکرٹری فاریسٹرزاینڈفاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن ملک اعجاز ،ضلعی صدرایپکا راجہ طاہر محمود، سیکرٹری نشرواشاعت ثاقب غفور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کی کامیاب اور مثالی ہڑتال غیر جریدہ ،ملازمین کے اتحاد واتفاق کا نتیجہ ہے ہم حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مرکزی تنظیم متحدہ محاذ
کے چارٹرآف ڈیمانڈ پرعمل کرتے ہوئے موجودہ بجٹ میں غیر جریدہ ملازمین کو بھرپور ریلیف فراہم کیاجائے ہڑتالی ملازمین نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ آزاد کشمیر بھر کے اضلاع کی طرح ضلع بھمبرکو بھی بگ سٹی کادرجہ دیا جائے آفیسران کی طرف سے چھوٹے ملازمین کیخلاف بلاجواز کارروائیاں کرنے پر بھی سخت بے چینی کا اظہار کیا گیامقررین نے کہاکہ آمدہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا جائے بلا تحصیص ٹائم سکیل دیا جائے مکان کی تعمیر کیلئے بلا سود قرضہ سکیم شروع کی جائے بہبود آبادی اور زکوة و عشر کے ملازمین کو نارمل میزانیہ پر لایا جائے مقررین نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر غور و خوض نہ کیا اور آئندہ بجٹ میں چھوٹے ملازمین کو ریلیف نہ دیا گیا تو ہم شدید احتجاج کرینگے ہڑتالی کیمپ میں تمام محکمہ جات کے چھوٹے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرمیں گرمی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی
بھمبر ( جی پی آئی)بھمبرمیں گرمی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی درجہ حرارت 42 سے 45 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا شہری گھروں میں دبک کر رہ گئے سکولوں میں گرمی کی چھٹیاں نہ ہونے کے باعث طلباء و طالبات سخت پریشانی مشروبات فروخت کرنے والوں کی چاندی تفصیلا ت کیمطابق بھمبرمیں رواں ہفتے میںگرمی نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے صبح اور رات کے اوقا ت کے علاوہ دن کا بیشتر حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے سورج کے دن بھر آگ برسانے کے باعث بھمبرشہر اور گردونواح میں درجہ حرارت 42 سے 45 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے گرمی کی شدت کے باعث بالخصوص سکولوں میں جانے الے طلباء و طالبات شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ سکولوں میںابھی تک گرمی کی تعطیلات بھی نہیں کی گئی ہیں دوسری طرف دن چڑھتے ہی بازار ویران ہو جاتے ہیں اور لوگ گرمی سے بچاؤ کیلئے دن بھر گھروں میں دبکے رہتے ہیں شدید گرمی کے باعث لو لگنے سمیت پیٹ اور آنکھوں کے امراض میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ شہر میں غیر معیاری مشروبات فروخت کرنے والوں کی بھی
چاندی ہو گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی ای او (ر) خواجہ محمد صادق بٹ کی رسم قل گزشتہ روز انکی رہائش گاہ بٹ سٹریٹ میں اداکی گئی
بھمبر( جی پی آئی)ڈی ای او (ر) خواجہ محمد صادق بٹ کی رسم قل گزشتہ روز انکی رہائش گاہ بٹ سٹریٹ میں اداکی گئی اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی رسم قل میں سیاسی وسماجی راہنماؤں ، وکلائ، صحافیوں، سول سوسائٹی ، تاجروں ، ملازمین محکمہ تعلیم ، عزیز و اقارب اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ کے فضل وکرم سے پورے آزاد کشمیر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے :محمد اکرم چوہدری
بھمبر( جی پی آئی)آج ہماری کامیابی کادن ہے اللہ کے فضل وکرم سے پورے آزاد کشمیر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ضلع بھمبر میں آج جشن منائیں گے اور شکرانے کے نوافل اداکرینگے ان خیالات کا اظہار ضلعی امیدوار آزاد کشمیر ٹیچر آرگنائزیشن محمد اکرم چوہدری نے کیا انہوں نے کہا کہ اساتذہ نے جس قدر عزت دی اس کیلئے بے حد مشکورہوں اساتذہ کاخادم ہوں اور خدمت دلجمعی سے کی جائیگی آج ضلع بھمبر اور ضلع کی تینوں تحصیلیں جیت کر سید نذیر حسین شاہ کو تحفے میں دینگے سید نذیر حسین شاہ نے اساتذہ کی خدمت کی جس کا قرض اساتذہ آج ووٹ کی طاقت استعمال کر کے چکائیں گے ہمارے مخالفین نے منفی تنقید اور جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جو اساتذہ کو زیب نہیں دیتا ان کا رویہ انہیں مبارک ہم اخلاقیات کے دائرے میںرہ کر بات کرینگے آج اساتذہ بہترین فیصلہ کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم نے انتخابی مہم مکمل کرلی آج اساتذہ ووٹ کی طاقت سے ہمیں کامیاب کرینگے :چوہدری پرویز حسین
بھمبر( جی پی آئی)ہم نے انتخابی مہم مکمل کرلی آج اساتذہ ووٹ کی طاقت سے ہمیں کامیاب کرینگے ہماری فتح کا فیصلہ آسمان پر ہو چکا رسمی کارروائی باقی ہے تحصیل بھمبر ،تحصیل سماہنی ، تحصیل برنالہ ، ضلع بھمبر اور پورے آزادکشمیر سے شاندار کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اساتذہ نے جتنی محبت دی اس کیلئے ان کے شکر گزار ہیں اساتذہ تمام کام چھوڑ کر ووٹ ڈالیں آج حق اور سچ کی فتح ہو گی ان خیالات کا اظہار چوہدری پرویز حسین تحصیل صدر بھمبر نے اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سید نذیر حسین شاہ کے سپاہی کے طور پر کام کرتے رہیں گے اساتذہ کی خدمت جاری رکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت شاداب خان المعروف بابا شادی شہید کا سالانہ عرس آج منایا جائیگا
بھمبر( جی پی آئی) حضرت شاداب خان المعروف بابا شادی شہید کا سالانہ عرس آج منایا جائیگا عرس کی تقریبات نماز فجر کے بعد شروع ہونگی اور دن 2بجے تک جاری رہیں گی عرس کی تقریبات میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، علمائے کرام ،زائرین اور عوام علاقہ شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئی ٹی اساتذہ ضلع بھمبر کاایک اہم اور غیر معمولی اجلاس زیر صدارت ضلع صدر راجہ شکیل احمدمنعقد ہوا
بھمبر( جی پی آئی)آئی ٹی اساتذہ ضلع بھمبر کاایک اہم اور غیر معمولی اجلاس زیر صدارت ضلع صدر راجہ شکیل احمدمنعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ شعیب اعظم مہمان خصوصی تھے آئی ٹی اساتذہ ضلع بھمبر نے سردار عارف شاہین کی
آئی ٹی کے حوالہ سے جاندار پالیسی کے پیش نظر مرکز /ضلع اور تحصیلوں میں حمایت کا اعلان کردیا ہے انہوں نے مرکزی نمائندگان کویقین دلایا کہ مرکز کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع بھمبر کے اندر سردارعارف شاہین کے حق میں فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے ضلع بھمبر میں غلام غوث چوہدری ،تحصیل بھمبرمیں راجہ عامر اقبال،تحصیل برنالہ میںملک محمد اقبال اور تحصیل سماہنی میں چوہدر ی رفیق ضیاء کوکامیاب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اجلاس میں بھمبر، برنالہ اور سماہنی سے اساتذہ جن میں منشاء یوسف ، مظہراقبال، قاصد فاروق اوردیگرنے شرکت کی مقررین نے تحصیل برنالہ کے صدر مبشر نذرپر بھی مکمل اعتماد کا اظہار جبکہ تحصیل سماہنی کے صدروقاص اسلم نے آئی ٹی کے حوالہ سے لگنے والی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس خبر سے کوئی تعلق نہ ہے میں آئی ٹی اساتذہ کی مرکزی تنظیم کے فیصلہ کی روشنی میں سردار عارف شاہین پینل کا حامی ہوں ہم ضلع بھمبر میں سردار عارف شاہین گروپ کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرکے میرٹ اور سینارٹی کیخلاف کام کرنے والے عناصر کو عبرتناک شکست دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرائمری اور جونیئر مدرسین کاایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت قاری ارشد محمود ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا
بھمبر( جی پی آئی)پرائمری اور جونیئر مدرسین کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت قاری ارشد محمود ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں بہتر سکیل پرائمری بی 9اور جونیئر بی 14میں ہیں کو ٹائم سکیل نہ ملنے پر انہوںنے سیدنذیر حسین شاہ اینڈ کمپنی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ سید نذیر حسین شاہ نے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کو طفل تسلیاں دیتے رہے لیکن اپنے چھ سالہ دور میں اعلیٰ تعلیم یافتہ کا کوئی مسلہ حل نہ کر سکے پرائمری اور جونیئر اساتذہ ضلع بھمبر سردار عارف شاہین پینل کی حمایت کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس مو قع پر مرکزی ترجمان راجہ مشتا ق احمدخان امیدوار سیکرٹری جنرل ،قاری حفیظ الرحمن چوہدری
،ڈویژنل سیکرٹری جنرل راجہ طارق پرویز ،ضلعی صدارتی امیدوار چوہدری غلام غوث ،تحصیل بھمبر کے صدارتی امیدوار راجہ عامر اقبال ،تحصیل برنالہ کے صدارتی امیدوار ملک محمد اقبال ، تحصیل سماہنی کے صدارتی امیدوار چوہدری رفیق ضیاء ،چوہدری پرویز شہزاد ،چوہدری رشید احمد مقدم، چوہدری نصراللہ اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ اساتذہ ضلع بھمبر اس بار سردار عارف شاہین کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کھڑے ہیں کسی بھی صورت میں ریٹائرڈ ہونے والے نذیر شاہ اینڈ کمپنی کی ڈرامہ بازی میں نہیں آئیں گے۔