آزاد کشمیر کی خبریں 13.05.2013
Posted on May 14, 2013 By Tahir Webmaster میرپور / کشمیر
میاں نواز شریف تیسری بار ملک کے وزیراعظم بنیں گے :راجہ عبدالقیوم
بھمبر(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالقیوم نے کہاکہ آج کا دن ا نتہائی اہم ہے پاکستان مسلم لگ ن نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے انشاء اللہ میاں نواز شریف تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بنیں گے یہ بہت بڑے اعزازکی بات ہے یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم ہے جس نے ہمیں میاں نوازشریف جیسا لیڈر دیا بولٹن برانچ کے صدر راجہ جلیل الرحمن نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کوتجربہ کار قیادت اور پنجاب حکومت کی مثالی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کولوگوں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے دوسری جماعتوں ان دونوں چیزوں سے خالی تھا چیئرمین رائیٹس راجہ نے کہاکہ اب بہتر کام کرینگے غربت کا خاتمہ کرینگے انشاء اللہ اب لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی غریب لوگوں کیلئے روزگار کا موقع ملے گا جنرل سیکرٹری محمد اقبال خان نے کہاکہ عوام بد حال ہیں اور دہشت گردی پورے ملک میں پھیل چکی ہے نئی حکومت کو کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت صنعت اورزراعت تباہ ہو چکی ہے انرجی کا بحران بہت سنگین ہے سینئر نائب صدر غلام مجدد خان نے کہاکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سادگی اختیار کرے گی اور پاکستان کے قرضوں کا بوجھ ہلکا کرے گی برطانیہ بولٹن میں مسلم لیگ ن کی الیکشن میںکامیابی پر شاندار ریلی کا انعقادکیاگیا جسکی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی سینئر نائب صدر راجہ عبدالقیوم اور بولٹن برانچ کے صدرراجہ جلیل الرحمن نے کی اس سے قبل مسلم لیگی کارکنان نے کثیر تعداد میں مسلم لیگ ہاؤس بولٹن میں جمع ہوئے الیکشن میںکامیابی پر مٹھائیاں تقسیم کی گئی کارکنان ایک دوسرے مبارکبادیں دیتے رہے اور مسلم لیگ ن،میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے حق میں نعرے لگاتے رہے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے
تمام مسلم لیگی کارکنان نے گاڑیوں میں پاکستان مسلم ن کا جھنڈا پکڑے پورے بولٹن شہر کا چکر لگایا بولٹن شہر میں اس طرح کی ریلی کا یہ پہلا مظاہرہ تھا ریلی کا اختتام پاکستانی کمیونٹی سنٹر گریٹ لیور میں ہوا ریلی کے شرکاء میں سرپرست اعلیٰ بولٹن برانچ چوہدری نثار احمدٹوپہ ،وائس چیئرمین چوہدری شہزاد بہادر ،انفارمیشن سیکرٹری راجہ شاہد خان ،فنانس سیکرٹری ساجد علی ،نائب صدرراجہ محمود احسن ،راجہ فضل مجددخان ،چوہدری ناظم علی ،یوتھ ونگ بولٹن باڈی میں صدریوتھ ونگ بولٹن شاہنواز خان ،جنرل سیکرٹری ندیم اختر،سرپرست اعلیٰ وسیم احمد ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری گلنواز خان ،نائب صدرفیض رسول ،فنانس سیکرٹری امانت خان ،پریس سیکرٹری عامر رزاق ،انفارمیشن سیکرٹری محمد ندیم خان سمیت کثیر تعداد میں کارکنان شامل ہوئے آخر میں صدربولٹن برانچ راجہ جلیل الرحمن نے کہاکہ ہم سب لوگ قائد میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کو پر جوش طریقے سے مبارکباد پیش کرتے ہیںانشاء اللہ ہم سب لوگ اپنی قیادت پر پرزور اعتماد کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف پاکستان کی بہتری کیلئے اچھا کام کریں ملک سے دہشت گردی اور بیروزگاری ختم کرینگے اورایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے اندر آزادنہ منصفانہ پرامن صاف و شفاف الیکشن کروانے کا کریڈٹ بھی پیپلزپارٹی کو جاتا ہے:شکیل احمد
بھمبر(جی پی آئی)پاکستان کے اندر آزادنہ منصفانہ پرامن صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن کروانے کا کریڈٹ بھی پیپلزپارٹی کو جاتا ہے صدرزرداری نے5سال جمہوری تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا مرضی ی حکومت منتخب کرنے کا موقع دیا ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی تحصیل بھمبرکے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد آف مکہال نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام نے جس جذبے کے تحت الیکشن میں حصہ لیا وہ لائق تحسین ہے پاکستان کے اندر اگر جمہوری عمل اسی طرح جاری رہاتو آنے والی حکومتوں بھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے اور عوام بھی ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنے نمائندوںکااحتساب کرسکیںگے اور بہتر لوگوں
کو منتخب کرینگے انہوں نے کہاکہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے عزم کو بھی ناکام بنادیا انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کے جوش و جذبے کو دیکھ کر ہیں یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور محفوظ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافی چوہدری فضل الرحمن ایک کنہ مشق اور نڈر بے باک صحافت کے علمبردار ہیں :چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ
بھمبر(جی پی آئی)صحافی چوہدری فضل الرحمن ایک کنہ مشق اور نڈر بے باک صحافت کے علمبردار ہیں انہوں نے نامساعد حالات میںحق و سچ کی آواز بلند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ان خیالات کااظہار ممتازقانون دان ،قائم مقام صدر پیپلزلائرز فورم بھمبرو سینئر نائب صدر ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے ڈی ایچ کیو میرپور میں زیر علاج چوہدری فضل الرحمن کی عیادت کرتے ہوئے کیا انہوں آزادحکومت اور آزادکشمیر کی تمام جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ فضل الرحمن کی بھرپور مالی مدد کی جائے اور انہیں اس حالت میں اکیلا نہ چھوڑا جائے اس موقع ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب بھمبرمرزاندیم اختر بھی انکے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری حق و سچ کی فتح ہے:چوہدری ابرارالحق ایڈووکیٹ
بھمبر( جی پی آئی)پاکستان کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری حق و سچ کی فتح ہے پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ن کو کامیاب کرکے پاکستانی عوامی نے اپنی بے پناہ محبت کااظہار کیا ہے آزادکشمیر کے اندر عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے مجاوروں کا یوم حساب قریب ہے جلد آزادکشمیر کے اندر بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر یوتھ ونگ مشاورتی
کونسل کے چیئرمین چوہدری ابرارالحق ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نے میاںنواز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکر اپنا حق اداکردیا میاں نوازشریف مملکت خداداد پاکستان کے وزیر اعظم بن کر ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر 26جون 2011کو عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے چوروں ،لٹیروں اور مجاوروں کا یوم حساب قریب ہے بہت جلد آزادکشمیر پر مسلط زرداری ٹولے کو رخصت کرکے یہاں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی۔