آزاد کشمیر کی خبریں 14.05.2013

بھمبر شہر میں نوجوان بھکارنوں کی یلغار شہری اور دوکاندار عاجز آگئے

بھمبر(جی پی آئی)بھمبر شہر میں نوجوان بھکارنوں کی یلغار شہری اور دوکاندار عاجز آگئے اجنبی نوجوان خواتین ہر شخص سے اسرار کیساتھ بھیک مانگنے میں مصروف شہر میں ہونیوالی وارداتوں اور سابقہ کئی وارداتوں میں بھی ایسی خواتین کے ملوث ہونے کے باعث عوامی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کوئی خطرناک واردات یا واقعہ بھی رونما ہوسکتاہے شہری حلقے تفصیلات کیمطابق ضلعی صدر مقام بھمبر کے گلی کوچوں اور بازاروں میں جگہ جگہ بسوں ویگنوں کے سٹاپوں پر اجنبی نوجوان خواتین بھیک مانگنے میں مصروف ہیں بھیک کی آڑ میں مکروہ دھندے بھی جاری ہیں اس سے قبل شہر میں چوری کی وارداتوں میں ایسی خواتین کا ہاتھ بھی شامل رہا ہے خواتین اسرار کیساتھ حق سمجھتے ہوئے راہ گیروں اور دوکانداروں سے بھیک طلب کرتی ہیں شہری عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے الیکشن میں جھوٹ کو شکست اور سچ کو فتح نصیب ہوئی : ملک محمد طفیل اعوان
بھمبر(جی پی آئی) پاکستان کے الیکشن میں جھوٹ کو شکست اور سچ کو فتح نصیب ہوئی پاکستان عوام نے ن لیگ کی دور اندیشن پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کا دن ن لیگ کے حق میں دے دیا میاں نواز شریف نے جس سیاسی فہم و فراست اور تدبر کامظاہرہ کیا آج اللہ نے انہیں اس کا صلہ دے دیا نواز شریف ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ آزادکشمیر وارڈ نمبر 1سٹی بھمبرکے سینئر نائب صدر ملک محمد طفیل اعوان نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر جب بھی صاف وشفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن ہوئے ہیں مسلم لیگ نے کامیابی حاصل کی ہے حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ کی واضح اور شاندار کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستانی عوام میاں نواز شریف اور مسلم لیگ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں میاں نوازشریف پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں انہوں نے کہاکہ میاںنوازشریف اقتدار میںآکر پاکستان کے اندر کرپشن ،بے روزگاری ،لاقانونیت ،دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل سے قوم کو چھٹکارہ دلائیں گے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف کی فتح کا سفر شروع ہو چکا ہے:چوہدری صادق حسین
بھمبر(جی پی آئی)تحریک انصاف کی فتح کا سفر شروع ہو چکا ہے ملک بھرمیںلوگوں نے تبدیلی کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دیا کئی حلقوں سے تحریک انصاف کے امیدواران کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا بہت جلد پورے ملک میں تحریک انصاف کی حکمرانی ہو گی ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے راہنما چوہدری صادق حسین آف چھپراں ،معروف سیاسی و سماجی راہنما انتظار سلیم گٹو نے کیا انہوں نے کہاکہ 11مئی کا دن پوری قوم کیلئے فتح کی نوید لیکر طلوع ہو اکرپشن مافیا کو شکست فاش ہوئی کئی ہیوی ویٹ امیدوارعبرت ناک شکست سے دوچار ہوئے انہوں نے کہاکہ شہری حلقوں کے اندر پڑھے لکھے اور باشعور طبقہ نے تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیا تحریک انصاف الیکشن میں ایک بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی کامیابی اس کے نظریے کی فتح اور قوم کا عمران خان پر اعتماد کااظہار ہے انہوں نے کہاکہ تبدیلی اور تحریک انصاف کی فتح کا سفر شروع ہو
چکا ہے انشاء اللہ بہت جلد پورے ملک کے اندر تحریک انصاف کی حکمرانی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جموں وکشمیر نیشنل لبریشن کانفرنس کے مرکزی صدرسردار عارف شاہدکا قتل دراصل ٹارگٹ کلنگ ہے :خالد پرویز بٹ
بھمبر(جی پی آئی)کشمیرفریڈم موومنٹ کے مرکزی صدرانجینئر خالد پرویزبٹ ،سیکرٹری جنرل محمد شفیق کیانی اور سیکرٹری اطلاعات چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں آل پارٹیز نیشنل الائنس کے چیئرمین اور جموں وکشمیر نیشنل لبریشن کانفرنس کے مرکزی صدرسردار عارف شاہدکا قتل دراصل ٹارگٹ کلنگ ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر سے اعلیٰ سطحی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے قتل کی سازش بے نقاب ہونی چاہیے اور انکے قتل میں ملوث افراد فی الفور گرفتار ہونے چاہیے انہوں نے کہاکہ سردار عارف شاہد ساری زندگی ریاست جموں وکشمیر کی آزادی اور خودمختاری کیلئے جدوجہد کرتے رہے اور کبھی کسی مصلحت کاشکار نہیں ہوئے آخر میںانہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کی بلندی ،مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعاکرتے ہوئے انکے قتل کو قومی سانحہ قراردیتے ہوئے پھر انکے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فدا حسین کیانی نے مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر میاں برادران کو مبارک باد دی
بھمبر(جی پی آئی)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور سابق مشیر سیاسی امور فدا حسین کیانی نے پاکستان کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار اور بھرپور کامیابی پرقائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، مسلم لیگی قیادت اور کارکنا ن کو مبارک باد دی ہے اپنے ایک بیان میں فدا کیانی نے کہا کہ مسلم لیگ کی کامیابی پاکستان کے اندر نظریاتی قوتوں کی فتح ہے اور ہمیں
توقع ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں قائم ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان کی سلامتی و بقا کے تحفظ، ملک کی اقتصادی و معاشی ترقی ، عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانے ، عالمی سطح پر پاکستان کا وقاراور اعتماد بحال کرنے ،عوام کو مہنگائی کے ظلم سے نجات دلانے ، کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو کامیابی کی طرف لیجانے کیلئے عملی اقدامات کر ے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے دہشت گردی کی دھمکیوں کا جواب اپنے ووٹ سے دیکر جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیافدا کیانی نے کہاکہ پاکستان اس وقت جن اندرونی و بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے وہ اس بات کا تقاضا کرتے ہیں پاکستان کے انتخابات میں منتخب ہو نے والی تمام قومی قیادت اپنے سیاسی و فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مسئلہ کشمیر سمیت دیگر تمام اہم قومی ایشوز پرمل بیٹھ کر قومی پالیسی مرتب کرے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے جس کے ساتھ قوم کو زیادہ امیدیں وابستہ ہیں توقع ہے کہ میاں محمد نواز شریف ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کو محفوظ اور باوقار بنانے کیلئے تمام سیاسی و دینی قوتوں کو ساتھ لیکر منصوبہ بندی کریں گے۔