آزاد کشمیر کی خبریں21.05.2013
Posted on May 22, 2013 By Tahir Webmaster میرپور / کشمیر
میڈیکل سٹور مالکان بغیر نسخے کے ادویات فروخت بند کر دیں:ڈاکٹر طارق محمود خان
بھمبر(جی پی آئی)میڈیکل سٹور مالکان بغیر نسخے کے ادویات فروخت بند کر دیں سٹیرائیڈز اور نارکوٹکس ادویات کا بے جا اور بغیر نسخے کے فروخت غیر قانونی ہے جسکی سزا ایک سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہے ان خیالات کااظہار ڈاکٹر طارق محمود خان ڈی ایچ او بھمبر نے ڈرگ انسپکٹر ظہیر اقبال بابر کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میڈیکل سٹور مالکان قانون کی پابندی کریں میڈیکل سٹوروں کے اندر ادویات کے معیار برقرار رکھنے کیلئے درجہ حرارت کو مینٹین رکھیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ظہیر اقبال بابر نے کہاکہ ویکسین کو محفوظ رکھنے کیلئے جرنیٹر کا بندوبست کریں بغیر جنریٹر کے رکھی گئی ویکسین پانی کی مانند ہو تی ہیں لہٰذا ایسے میڈیکل سٹور جن کے پاس ریفری جریٹر تو موجود ہیں لیکن جنریٹر نہیں وہ ویکسین کی فروخت بند کر دیں میڈیکل سٹور وں پر کوالیفائیڈعملہ رکھیں اور کوالیفائیڈ پرسن کی غیرموجودگی میں سٹور بند رکھیں غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت سے گزیر کریں نسخہ کے متبادل ادویات دینے کی کوشش نہ کریں سٹوروں پر میڈیکل پریکٹس ممنوع ہے خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹور سیل کر کے ان کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین ضلع بھمبر کا اپنے مطالبات کے حق اور مسائل کے حل کیلئے شدید گرمی میں احتجاجی مظاہرہ
بھمبر(جی پی آئی)پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین ضلع بھمبر کا اپنے مطالبات کے حق اور مسائل کے حل کیلئے شدید گرمی میں احتجاجی مظاہرہ احتجاجی مظاہرہ سماہنی چوک سے شروع ہوکر کشمیر پریس کلب سے ہوتا ہوا پی ڈبلیو ڈی کے پرانے دفتر پر اختتام پذیر ہو گیا احتجاجی مظاہرین اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے نعرے بازی کرتے رہے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد اور احتجاج جاری رکھیں گے کشمیر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری قاضی توقیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اکیس سال سے ٹائم سکیل اور مستقل تعیناتی اور دیگر مطالبات کیلئے مسلسل تگ و دو کررہے ہیں PWDکے علاوہ دیگر تما م محکمہ جات کے ملازمین کو ٹائم سکیل دے دیا گیا ہے جبکہ PWDکے ملازمین کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ PWDورکرز یونین سالہاسال سے اپنے مسائل و مطالبات کے حل کیلئے آواز بلند کررہے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے مسائل اور مطالبات حکومتی ترجیحات میں شامل نہ ہیں صدر ریاست کے حکم پر بنائے جانے والی جائزہ کمیٹی نے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے ایک فارمولہ طے کیا تھا جس میں پہلے مرحلے میں 281دوسرے مرحلے میں610اور تیسرے مرحلے میں735ورک چارج ملازمین کو لینتھ آف سروس اور سینارٹی کی بنیاد پرمستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جسکی محکمہ مالیات بھی منظوری دے چکا ہے جبکہ ٹائم سکیل کی اجرائیگی کیلئے باضابطہ حکومتی منظوری اور عملدرآمد کے احکامات جاری ہو چکے ہیںمگر تاحا ل نوٹیفکیشن کے اجراء سے گریز کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ اگر PWDکے ملازمین سکیل 1تا 16تک ٹائم سکیل جاری نہ کیا گیا تو ہم پانچ جون کو مظفرآباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کرینگے اور دارلحکومت کی شاہراہوںپر دما دم مست قلندر ہو گا PWDورکرز یونین کے سیکرٹری مالیات حافظ یاسر ایوب نے خطاب
کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہمارے احتجاج کو سنجیدہ نہیں لے رہی اور سالہاسال سے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے ہم نے بھی اپنے حق کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم کررکھا ہے اور اس کیلئے آزادکشمیرکے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں15مئی کو میرپور اورآج بھمبرمیں اور کل کوٹلی میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا جبکہ 23مئی کو پلندری ،27مئی کو حویلی ،28مئی کو باغ،29مئی کو راولاکوٹ ،30مئی کو ہٹیاں بالااور 5جون کو مظفرآبا د میں احتجاجی مظاہرہ ہو گااگر ان مظاہروں کے باوجود ٹائم سکیل کی اجرائیگی اور ورک چارج ملازمین کے مستقلی کے نوٹفکیشن جاری نہ کیے گئے تو نیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے طویل ہڑتالیں اور انتہائی اقدمات اٹھائے جائیں گے جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت اور اعلیٰ بیوروکریسی پر ہو گی احتجاجی مظاہرے میں شدید ترین گرمی کے باوجود سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقتدار کو اپنی منزل سمجھنے والے اور غیر ریاستی جماعتوں کو نام نہاد راہنما جو کہ صرف اور صرف ہمیشہ اپنی لیڈر شپ کو بلیک میل کرکے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچتے رہے
بھمبر(جی پی آئی)اقتدار کو اپنی منزل سمجھنے والے اور غیر ریاستی جماعتوں کو نام نہاد راہنما جو کہ صرف اور صرف ہمیشہ اپنی لیڈر شپ کو بلیک میل کرکے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچتے رہے اور ان چند ایام کی وزارت عظمیٰ کو بھی خواب میں سجائے بیٹھے ہیں انشاء اللہ میاں محمد نواز شریف انکے کسی غیر جمہوری خواہش کو پذیرائی نہیں بخشیں گے اس حساس ترین خطہ کو صرف اور صرف آئین اور قانون سے ہی چلانے کا عمل جاری رکھیں گے میاںمحمد نوازشریف نے اپنے سابق دور حکومت میں جسطرح کشمیر کے مسلہ کوترجیح دی ہے اس کیلئے پوری قوم اس کو لیڈر سمجھتی نہ ن لیگ کا لبادہ پہن کر اقتدار پر پہنچنے والے چندخود ساختہ لیڈران ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی بھمبر جنرل سیکرٹری شیخ محمد صادق نے
صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس اور پارلیمانی پارٹی پر کارکنوں کو اعتماد ہے جو فیصلہ جماعت کی اعلیٰ قیادت کرے گی وہ قبول کرینگے کیونکہ مسلم کانفرنس اچھے برے کی تمیز کرنا جانتی ہے سردار عتیق احمد خان کو مشورے دینے اور انکی کردار کشی کرنے والے حضرات اپنا علاج کروائیں انشاء اللہ ان کا علاج قوم بھی جلد کرنے والی ہے برادری ازم کی لعنت جن لوگوں کا طرہ امتیاز رہا وہ چند دن صبر کریں اورمسلم کانفرنس کسی غیر آئینی اور غیر جمہوری قدم کی حمایت انشاء اللہ نہیں کرے گی اور چند کلومیٹر سڑکوں ،چند نوکریوں کے عوض پوری اپوزیشن کا سوداکرنے والوں کا چہرہ بھی انشاء اللہ پہچاننے میں غلطی نہیں کرینگے انہوں نے آخر میں مسلم کانفرنس کے حمایت یافتہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی کامیابی پورے پاکستان کی عوام کی کامیابی ہے عوام نے شیر پر مہر لگا کر باشعور ہونے کا ثبوت دیا ہے
بھمبر( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کی کامیابی پورے پاکستان کی عوام کی کامیابی ہے عوام نے شیر پر مہر لگا کر باشعور ہونے کا ثبوت دیا ہے میاں محمد نوازشریف ہی پاکستان کو مشکل حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے میاں نوزشریف تمام چیلنجز کو بخوبی حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کااظہار مرزا امجد فاروق ،مرزا عبدالرحمن ،مرزا عرفان اور اورنگزیب نے اپنے مشترکہ بیان میںکیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام گزشتہ پانچ سال میں بڑی تکلیفوں کا سامنا کرناپڑا لیکن آنے والے دور میں انشاء اللہ تمام تکلیفوں کا ازالہ ہو گا سب سے بڑی تکلیف بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے جس پر نئی حکومت جلد ہی قابو پالے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزادکشمیر کے سپریم ہیڈ اقبال انقلابی نے بزرگ راہنما سابق سینئر وزیر راجہ محمد اکرم کی وفات پر گہرے دکھ وغم کااظہار
بھمبر(جی پی آئی)تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزادکشمیر کے سپریم ہیڈ اقبال انقلابی نے بزرگ راہنما سابق سینئر وزیر راجہ محمد اکرم کی وفات پر گہرے دکھ وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے اقبال انقلابی نے اپنے تعزیتی بیان میں بزرگ راہنما راجہ اکرم کی شاندار سیاسی سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔