آزاد کشمیرکی خبریں 22.05.2013

آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے جنرل سیکرٹری سٹی بھمبر شیخ محمدصادق نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے سابق سینئر وزیر اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم کے رفیق خاص راجہ اکرم کی وفات
بھمبر(جی پی آئی)آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے جنرل سیکرٹری سٹی بھمبر شیخ محمدصادق نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے سابق سینئروزیر اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم کے رفیق خاص راجہ اکرم کی وفات ایک قومی سانحہ سے کم نہ ہے انکی آزادکشمیر بھر میں سیاسی و سماجی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا راجہ محمد اکر م جہاں درد دل رکھنے والے انسان تھے وہاں نظریہ الحاق پاکستان پر یقین محکم کی زندہ مثال تھے دوران وزارت جسطرح انہوں نے آزادکشمیر بالعموم اور بھمبر ضلع کے ا ندر صحت کی وزارت کو خرابیوں سے پاک کرنے کی سعی کی وہ آج بھی ایک مثال ہے مسلم کانفرنس کا ہر کارکن ان کو مجاہد اول کے ایک عظیم ساتھی ہونے کااعتراف کرتا ہے انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں انکی وفات سے جوخلاء پیدا ہوا وہ مدتوں پورا نہ ہو گا انہوںنے پورے آزادکشمیر کو اپنا حلقہ انتخاب سمجھ کر قوم ی خدمت ہے وہ سیانت ،شرافت اور ایمانداری کی اعلیٰ مثال تھے اللہ تعالیٰ مرحوم کے فرزند راجہ آفتاب اکرم اور دیگرتمام عزیزوں اور رشتہ داروں کو صبر وجمیل سے نوازے اور ان کو اللہ پاک قرب رسول صلی اللہ علیہ وسلم نصیب فرمائے ان خیالات کااظہار شیخ محمدصادق نے سینئر وزیر راجہ محمد اکرم خان کی وفات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے راجہ محمداکرم خان کی دینی خدمات کو بھی سراہا اس موقع پر صدرسٹی بھمبرخواجہ طارق محمود بٹ ،راجہ اسداللہ ایڈووکیٹجنرل سیکرٹری ضلع بھمبرمسلم کانفرنس ،راجہ صابرخان سینیئر نائب صدر،ارشد محمود چوہدری سیکرٹری اطلاعات سٹی بھمبر ،ایڈیشنل سیکرٹری ماسٹر محمد بشیر بٹ ،غلام فاروق بٹ سیکرٹری مالیات،اور دیگر کارکن بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سردار عارف شاہد مظلوم کشمیری قوم کے راہنما تھے انہیں ریاست جموںوکشمیر کی خود مختاری ،آزادی اور وحدت کی بحالی اور کشمیری قوم کے حقوق کی بات کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا ہے
بھمبر(جی پی آئی)سردار عارف شاہد مظلوم کشمیری قوم کے راہنما تھے انہیں ریاست جموںوکشمیر کی خود مختاری ،آزادی اور وحدت کی بحالی اور کشمیری قوم کے حقوق کی بات کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے حکومت آزادکشمیر فی الفور ان کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرائے ان خیالات کااظہار لبریشن لیگ ضلع بھمبر کے مرکزی راہنما چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاہک سردار عارف شاہد نے ہمیشہ کشمیری تشخص کی عزت ووقار کی بات کی ان کا قتل کشمیری قوم کیلئے کسی سانحہ سے کم نہ ہے اور قومی المیہ ہے انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر سردار عارف شاہد کے بہیمانہ قتل کے وقوعہ کی غیر جانبدارانہ جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور قتل میںملوث مجرموں کو قرار واقعی سزاد ی جائے انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم تحریک آزادی کشمیر کسی طور پر بھی دستبردار ہو گی اور کشمیر کی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PWDکے تمام ورکرز کے مطالبات کو فوری پوراکیا جائے حکومت آزادکشمیر ٹائم سکیل کو فوری جاری کریں
بھمبر(جی پی آئی )PWDکے تمام ورکرز کے مطالبات کو فوری پوراکیا جائے حکومت آزادکشمیر ٹائم سکیل کو فوری جاری کریں ان خیالات کااظہار تنظیم غیر جریدہ مرکزی راہنما چوہدری عمران یوسف ،چوہدری سیف اللہ ،چوہدری ارشد کوہل نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اگر ان مظاہروں کے باوجودٹائم سکیل کی اجرائیگی اور ورک چارج ملازمین کے مستقلی کے نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے تو نیا لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے طویل ہڑتال اور انتہائی اقدامات عمل میں لائے جائیںگے جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت اور اعلیٰ بیوروکریسی پر عائد ہو گی ہم مکمل طور پر PWDملازمین کیساتھ ہیں اورانکی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔