آزاد کشمیرکی خبریں 23.04.2013
Posted on April 24, 2013 By Tahir Webmaster میرپور / کشمیر
سانحہ کچہری بھمبر قتل کیس کا نامزد اعانت کا ملزم چوہدری عدالت خان باڈی گارڈ سمیت گرفتار
بھمبر(جی پی آئی)سانحہ کچہری بھمبر قتل کیس کانامزد اعانت کا ملزم چوہدری عدالت خان باڈی گارڈ سمیت لاہور گرفتار جلد بھمبر منتقل کیے جانے کا امکان ذرائع تفصیلات کیمطابق دسمبر 2011میں قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کو تاریخ پیشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے باہر مخالفین نے فائرنگ کرکے 2قیدیوں سمیت 3افراد کو قتل کردیا تھا اورملزمان موقع واردات سے فرارہونے میںکامیاب ہو گئے تھے مسلم کانفرنس ضلع بھمبرکے سالار اور سابق چیئرمین ضلع زکوة چوہدری عدالت خان آف دھوڑاوالی اس سانحہ میں اعانت کے ملزم نامزد کیے گئے تھے جو پاکستان میں روپورش تھے بھمبرپولیس نے اس سے قبل 4ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم چوہدری عدالت خان لاہور میں موجود ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ کچہری قتل کیس کے مقدمہ کے اعانت کے نامزد ملزم چوہدری عدالت خان کو بادی گارڈ ظفر اقبال سمیت گرفتار کر لیا اور اس کو لاہور سے میرپور منتقل کر دیا تھا جس کو جلد ہی بھمبرشفٹ کر دیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مدثر اقبال بٹ و دیگر نے بھمبر انتظامیہ کی طرف سے بھمبرکے تاجر راہنماؤں کیخلاف یک طرفہ کارروائی کی شدید مذمت کی
بھمبر(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی کوآرڈینیٹر مدثر اقبال بٹ ،یوتھ ونگ آزادکشمیر کی مرکزی ایڈوائزی کے چیئرمین چوہدری ابرار الحق ایڈووکیٹ ،یوتھ ونگ کے راہنماؤں حافظ اظہر حسین ،چوہدری دانش علی نے اپنے مشترکہ بیان میں بھمبر انتظامیہ کی طرف سے بھمبرکے تاجر راہنماؤں کیخلاف یک طرفہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ عوام کی خادم ہوتی ہے اور اور انکا رویہ بھی
خادموں جیسا ہونا چاہیے جو آفیسر اپنے آپ کو حاکم سمجھنا شروع کردیں انہیں اپنے رویے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ہم بھمبر میں کسی کی عزت اچھالنے کی ا جازت کسی کو نہیں دینگے ہماری تعاون کی پالیسی کا غلط مطلب ہر گز نہ لیا جائے ان راہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر بھمبرسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیکر مستقبل ایسے واقعات کی رو ک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کے پرائیویٹ سکول غریب اور مجبور لوگوں کو خوب لوٹ رہے ہیں:چوہدری محمد منشاء وقار
بھمبر( جی پی آئی)بھمبر کے پرائیویٹ سکول غریب اور مجبور لوگوں کو خوب لوٹ رہے ہیں آئے روز فیسوں میں اضافہ معمول بن چکا ہے محکمہ تعلیم اور ڈپٹی کمشنر بھمبر پرائیویٹ سکولوں کی من مانیوں کا نوٹس لیں ان خیالات کااظہار بھمبرکے سیاسی و سماجی راہنماؤں چوہدری محمد منشاء وقار،چوہدری نوید یوسف ،مرزامحمد اشرف ،مشتاق احمدکاشر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی سے سرکاری ادارے تباہ ہو چکے ہیں لوگ مجبوراً اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں داخل کروارہے ہیں جبکہ پرائیویٹ ادارے غریب اور مجبور لوگوں کو داخلہ اور ٹیوشن فیس کے نام پر خوب لوت رہے ہیں آئے روز فیسوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جو کہ ہمیں مجبوراًادا کررہے ہیں اگر سرکاری سکولوں کے اندر چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہوتا اور محکمہ تعلیم دلچسپی لیتا تو سرکاری ادارے تباہ نہ ہوتے اور ہمیں اضافی بوجھ برداشت نہ کرنا پڑتا انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبرکے پرائیویٹ سکولوں کے اوپر چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کیا جائے اور بے تحاشہ فیسوں کو کم کروانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرمحبوب کو فی الفور بھمبرواپس لایا جائے:چوہدری غلام حسین
بھمبر(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ ہسپتال کو بدنام کرنے اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو چلانے کیلئے ایک منظم سازش کے تحت بھمبرسے بے ہوشی کے ڈاکٹر محبوب کا تبادلہ کروایا گیا ہے ڈاکٹرمحبوب کے بھمبر تعینات ہونے سے مریضوں کو سرکاری ہسپتال میں24گھنٹے آپریشن کی سہولت دستیا ب تھی ڈاکٹرمحبوب کو فی الفور بھمبرواپس لایا جائے ان خیالات کااظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری غلام حسین ،چوہدیری محمد اکبر آف پتھورانی ،چوہدری محمداشرف ،چوہدری محمد افضل نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرکو ایک منظم سازش کے تحت تباہ کرکے پرائیویٹ ہسپتالوں کو پروموٹ کیا جا رہا ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال سے بے ہوشی کے ڈاکٹر کو تبدیل کرکے میڈیکل آفیسر لگانا انتہائی زیادتی ہے ڈاکٹرمحبوب کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہونے سے مریضوں کو 24گھنٹے آپریشن کی سہولت دستیاب تھی جبکہ میرپور سے بے ہوشی کے ڈاکٹرمحمد الیاس کو یہاں تعینات کر دیا گیاہے جو دن 2بجے کے بعد واپس میرپور چلے جاتے ہیں اور اس کے بعد سرکاری ہسپتال میں آپریشن نہیں ہو سکتے اور مریضوں کو مجبوراً پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ بے ہوشی کے ڈاکٹرمحبوب کو فی الفور بھمبر واپس لایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ قیوم کا ایمپلائز یونین کا صدر بننا MDAکے ملازمین کیلئے نیک شگون ہے :راجہ منورحسین
بھمبر(جی پی آئی)لالہ قیوم کا ایمپلائز یونین کا صدر بننا MDAکے ملازمین کیلئے نیک شگون ہے انکے صدر بننے سے ملازمین کے مسائل حل ہو نگے ان خیالات کااظہار راجہ منورحسین ،چوہدری رضوان ،مرزا اعجاز عمر ،مرزا محمد عارف اور محمد تیمور نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ لالہ قیوم انتہائی باصلاحیت شخصیت ہیں موصوف اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جہاں ایمپلائز یونین کے مسائل حل
کروائیں گے وہاں MDAکی نیک نامی میں بھی اضافے کا باعث بنیں گے انہوں نے کہاکہ موصوف اس سے قبل بھی ایمپلائز یونین کے صدر رہے ہیں اور انکا دور سنہری دور تھا جس میں ملازمین کے مسائل حل ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر کی اشرافیہ آزادی کا ثمر خوب سمیٹ رہی ہے:کشمیر فریڈم موومنٹ
بھمبر(جی پی آئی)آزادکشمیر کی اشرافیہ آزادی کا ثمر خوب سمیٹ رہی ہے آزادی کی قدر و قیمت کا احساس مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ہے جن کے نوجوانوں ،بچے ،بوڑھے ہندوستانی بربریت کا شکارہو کر شہید ہو رہے ہیں عفت مآ ب خواتین جو بیوگی کی زندگی بسر کررہی ہیں اور یتیم بچوں اور بچیوں کو کوئی آزادی کی قدر قیمت پوچھے ان خیالات کااظہار مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالدپرویز بٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر جو کہ تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے بیس کیمپ کا کردار بھی ادا کرنے میں ہم ناکام ہیں آج آزادکشمیر کی موجودہ حکومت تاریخ کی بدترین حکومتوں میں سے ایک ہے کشمیر ہاؤس میںسوائے شراب وشباب کی محفلوں کے کچھ نہیں ہے یا پھر عوام کیخلاف سازش ہو رہی ہیں آج میرٹ ،قانون اور انصاف مذاق کا روپ دھار چکے ہیں تمام سرکاری محکمہ جات سیاسی بنیادوں پر کام کررہے ہیںسیاسی مداخلت سے سرکاری محکمہ جات کی کارکردگی بری طرح متاثر نہیں بلکہ سرکاری محکمہ جات تباہی کی طرف جا رہے ہیں ایسے حالات میں جبکہ آزادکشمیر میں طوائف الملوکی کا دور دورہ ہے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فورسز کا ظلم و ستم دن بدن زیادہ ہی ہو گا کیونکہ ہماری تحریک سے وابستگی ہی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ریلیف مہیا کراسکتی ہے اس لیے آزادکشمیر کے عوام کو شعوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوان ہی معاشرے کے اندر مثبت ،تعمیری اور انقلابی تبدیلی لا سکتے ہیں:چوہدری فہد
سلطان
بھمبر(جی پی آئی)نوجوان ہی معاشرے کے اندر مثبت ،تعمیری اور انقلابی تبدیلی لا سکتے ہیں آزادکشمیر بھرکے نوجوان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے کام کا آغازکر دیا ہے سلطان یوتھ فورس قائد ملت چوہدری نور حسین کے سیاسی مشن کو آگے بڑھانے کیلئے میدان عمل میں آئی ہے قائد ملت کی سیاسی وسماجی خدمات آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے راہنما چوہدری فہد سلطان نے بھمبرمیں سلطان یوتھ فورس کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے پڑھے لکھے نوجوان بے شمار مسائل کا شکار ہیں ڈگریاں ہاتھوں میں لیے روز گار کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے میدان عمل میں آیا ہوںآزادکشمیر بھرکے پڑھے لکھے نوجوانوں کے مسائل حل کرونگا روزگار فراہم کرنے کیلئے بھی پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرونگا اور انکو نوجوان کے اصل مسائل اور صورتحال سے آگاہ کرونگا انہوں نے کہاکہ بھمبرکے اندر سلطان یوتھ فورس نے نوجوان کو فعال اور متحرک کررکھا ہے سلطان یوتھ فورس قائد ملت چوہدری نورحسین کے سیاسی و سماجی عوامی خدمت کے مشن کو جاری و ساری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ قائد ملت چوہدری نور حسین کی سیاسی و سماجی اور عوامی خدمات آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر عوامی اور انسانیت کی خدمت کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے چوہدری فہد سلطان نے چوہدری حیدر علی کاشر کے کزن کی وفات پر انکے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور انکے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی اس موقع پر چوہدری ناصرمنظور ،راجہ انیس اکبر،چوہدری سلیم اللہ ،چوہدری یاسر محمود،چوہدری محمد فاروق شاہین،شہزاد اسلم ،عابد زبیر ،مرزامحمد افضل ،راجہ نعمان بدر ،فیضان منہاس ،محمد خورشید ،سید عابد حسین شاہ ،چوہدری اللہ دتہ ،چوہدری معروف،چوہدری فاروق خالد ،عامر گیلانی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ برقیات کےs SDOنے دفتروں سے غائب رہنا معمول بنا لیا
بھمبر(جی پی آئی)محکمہ برقیات کےs SDOنے دفتروں سے غائب رہنا معمول بنا لیا دوردرازعلاقوں سے بلات درست کروانے والے ذلیل و خوار ہونے لگے سائلین کی ڈپٹی کمشنر بھمبرکو SDOکے غائب ہونے کی شکایات ڈپٹی کمشنر بھی آفیسروں کو دفتروں میں نہ لا سکے سائلین کی اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبرکے سرکاری دفاتر سے اکثر آّفیسران اور ملازمین نے غیر حاضر ہونا معمول بنا لیا جبکہ محکمہ برقیات کے دونوں SDOsنے دفتروں سے غائب رہنے کی عادت بنالی خاص طورپر بلات کی ادائیگی اور درستگی کے دنوں میں دفتروں کی طرف منہ کرنا بھی گوارہ نہیں کرتے دوردراز علاقوں سے بلات کی درستگی کروانے کیلئے آنے والے سائلین دفتروں میں ذلیل وخوار ہونے لگے باربار شکایات کے باوجود انکے کانوں پر جوں تک نہ رینگی سائلین نے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب کو دونوں SDOsکے دفتروں سے غائن ہونے کی شکایت کی لیکن ڈپٹی کمشنر بھی انکو دفتروں میں حاضر نہ کروا سکے سائلین زائد بلات اور جرمانے اداکرنے پر مجبور جبکہ دفتروں کے اندر موجود عملہ پیسے دینے والوں کو SDOsکے گھروں میں جاکر درستگی کروادیتے ہیں جبکہ پیسے نہ دینے والوں کو SDOsکے شہر سے باہر موقع دیکھنے کا کہہ کر ٹرخا دیا جا تا ہے سائلین اور شہریوں نے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کام نہ کرنے والے SDOکو بھمبر سے تبدیل کیا جائے خاص طور پر دوبھائیوں کی بد معاشی اور اجارہ داری کوختم کریں۔