برطانوی (جیوڈیسک) برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کا کہنا ہے آزاد کشمیر حکومت بدعنوان ہے، اسکے خلاف تحریک عدم اعتماد درست ہے۔ لندن پاکستانی پریس کلب کے پروگرام “میٹ دی پریس” میں گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر نے کہا وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے سیاست دانوں کو خود فیصلے کرنے دے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کیس میں لندن پولیس کی تحقیقات جاری ہیں کچھ دیر ہو سکتی ہے لیکن ملزم ضرور انجام کو پہنچیں گے۔ لارڈ نذیر نے کہا کہ انہیں ایم کیو ایم کی طرف سے مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے وہ کراچی کے امن کے لئے مذاکرات پر تیار ہیں۔