مظفر آباد (جیوڈیسک) مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ بدنصیب مسافر جیپ وادی نیلم کے علاقے کیل سے شونٹھر جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں گر گئی۔ جیپ حادثے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو علاج کے لئے کیل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں سڑکوں کی خراب حالت کے باعث اکثر اس طرح کے ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔