مظفر آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی، ایوان میں صرف سترہ ارکان موجود تھے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سپیکر نے تیس اراکین کی غیر موجودگی میں سترہ حکومتی اراکین کیساتھ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جس دوران کسی رکن نے قرار داد کے حق میں ووٹ نہیں ڈالا۔
تمام حاضر اراکین نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیئے۔ اس طرح تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔اس تحریک کی ناکامی کے بعد اب چھ ماہ تک وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جا سکے گی، اپوزیشن ارکان نے اس حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چھٹی کے دن ایوان کا اجلاس بلانا غیرآئینی ہے۔