آزاد کشمیر (جیوڈیسک) وزیر اعظم سیکرٹریٹ آزاد کشمیر کی آفیسر برائے تعلقات عامہ کو شوہر نے گھریلو جھگڑے پر گولی مار کر زخمی کر دیا۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی آفیسر تعلقات عامہ منزہ رحمان کو اپرچھتر کے علاقے میں واقع رہائش گاہ پر شوہر نے گھریلو تنازعہ پر گولی مار کر زخمی کر دیا۔
منزہ کے شور مچانے پر پڑسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے منزہ کو اسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منزہ رحمان کا شوہر روپوش ہو گیا جسے گرفتار کرنے کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔