کوٹلی : آزاد کشمیر کے سینئر صحافی اور ممتاز قوم پرست رہنما انیس فیروز چغتائی طویل علالت کے بعد پمز میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کو شوگر کا مرض لاحق تھا اور علاج کے باوجود اس میں افاقہ نہیں ہو رہا تھا آج دن اڑھائی بجے ان کے انتقال کی خبر جب کوٹلی پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔
مرحوم نے پسماندگان میں تین بیٹیاں اور ایک بیوہ چھوڑی ہیں۔ وہ قومی آزادی کے لئے خدمات اور صحافت کے میدان میں زبردست پزیرائی کی وجہ سے اہلیان کوٹلی کی پہچان تھے۔
ان کی میت کوٹلی لائی جا ئے گی اور ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ کوٹلی کی صحافی برادری، قوم پرست رہنماؤں ، تاجر برادری اور وکلاء سمیت سول سوسائٹی نے ان کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی خدمات کو سراہا ہے۔