میرپور (جیوڈیسک) آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین سمیت تمام 10 ممبران کی تقرری کو کالعدم قرار دے دیاہے۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سربراہ راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے آزاد جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن میں چیئرمین اور ممبران کی تقریریوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ جس پر ہائی کورٹ نے 2 ماہ تک سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
راجہ فاروق حیدر خان کے وکیل راجہ سجاد خان ایڈووکیٹ نے ذرائع کو بتایاکہ آج ہائی کورٹ کے فل بینج نے فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے موقف کو درست تسلیم کرکے نو تقرر شدہ چیئرمین سید ممتاز نقوی سمیت تمام ممبران کی تقرری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کی آئین کے مطابق دوبارہ تقرریوں کا حکم صادر کیا ہے۔راجہ فاروق حیدر خان نے موقف اپنایا تھا کہ پبلک سروس کمیشن آئینی ادارہ ہے یہاں پارٹی وابستگی کی بنیاد پر بھرتیاں نہ کی جائیں۔