کراچی : چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ کسی بھی طبی ادارے کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ وہ عیسی لیباریٹر ی کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرنے کے بات حاضرین سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اس مہنگائی کے دور میں کہ جب غریب انسان دوائی خریدنے اور مہنگے ٹیسٹ کرانے سے قیصر ہے ایسے میں اگر کوئی ادارہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتاہے تو دراصل وہ دکھی انسانیت کی خدمت کرتا ہے۔
انہوں نے عیسیٰ لیباریٹری کے منتطمین، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مذکورہ فری میڈیکل کیمپ میں BND ٹیسٹ مفت کئے گئے جوکہ عام طور پر 2800روپے میں ہوتے ہیں۔ جبکہ فری ہومو گلوبین، شوگر ٹیسٹ بھی کئے گئے۔اس موقع پر عیسی لیباریٹری کے ڈاکٹر فارحان بخاری، نوید نقوی جی ایم آئی ٹی، ایڈمنسٹریٹر شکیل بھی موجود ہیں۔