پاک ارکان، چترال اسپورٹس اور جانباز اسپورٹس کو شکست کا سامنا
Posted on November 1, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : بابل اسپورٹس فٹ بال کلب لانڈھی کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں منعقدہ آل کراچی فیصل انویٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کی فیصلے ہوگئے پہلا میچ کورنگی شہزاد فٹ بال کلب نے اپنے مد مقابل جانباز اسپورٹس کو اپنے کھلاڑی عمران کے گول کی بدولت 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا حریف ٹیم نے کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم بابل اسپورٹس لانڈھی نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت چترال اسپورٹس کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-2سے زیر کردیا فاتح ٹیم کے فرید نے اپنے عمدہ کھیل کی وجہ سے 4خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ امین نے 2اور تحسین نے ایک گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے اور اہم میچ میں ریئس برادرز فٹ بال کلب نے پاک ارکان فٹ بال کلب کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آئوٹ کر دیا۔
فاتح ٹیم کے احتشام نے 2جبکہ ایوب ،ریئس اور سعید عالم نے ایک ایک گول اسکور کئے۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض سعید عالم رحمت ،نور ہاشم اور رحمت اللہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر نفیس اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com