فیصل آباد : چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارکی سرپرستی میں پاکستان بھر میں فری موبائل میڈیکل کیمپنگ سے غریب اورعلاج سے محروم عوام کیلئے مخلوق خداکی خدمت کاسلسلہ تیزی سے جاری و ساری ہے ،فائونڈیشن کے کارکنان کا جذبہ دیکھتے ہوئے دل سے خوشی ہوئی کہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کے کارکنان کابے لوث اورمخلصانہ غریب اورعلاج کی سہولت سے محروم عوام کی خدمت کرنا لائق تحسین عمل ہے اوریقینا فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔
ان خیالات کااظہار میاں محمد نعیم (ٹکٹ ہولڈرPTIاین اے 80)نے چک نمبر 227ر۔ب کراڑوالا میں لاثانی فری میڈیکل کیمپ وزٹ کرتے ہوئے کیا۔باقرخان چدھٹر(چیئرمین 137UC)نے کیمپ وزٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کے کارکنوں کے جذبہ خدمت کو دیکھ کر ان کیلئے دل کی اتھاہ گہرائیوںسے دعائیں نکل رہی ہیں،جس تنظیم کے کارکن اتنے بے لوث اورمحبت بھرے جذبے سے عوام کی خدمت کریں تو ان کا قائداورلیڈر کتنی عظیم قابلیت کامالک ہوگا!طارق عبدالقیوم (امیر حلقہ چک نمبر 227کراڑ والا )نے کہاکہ مومن مقربین کی نسبت اورصحبت پاک سے ہی قلب وروح میں انقلاب پیداہوتاہے،یہ سب ہمارے مرشد کریم حضور صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات اورنگاہ شفقت کانتیجہ ہے ۔مرکزی مجلس شوریٰ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کے اراکین (پیر الطاف حسین نقشبندی ،محمد ریحان نقشبندی ،غلام مصطفی نقشبندی اورمظہرعباس)نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھر میں علاج کی سہولت سے محروم لوگوں کیلئے لاثانی فری موبائل میڈیکل کیمپنگ کاجال بچھا دیا گیا ہے،مخلوق خداکی بے لوث خدمت کاجذبہ ہمارے عظیم قائد ،رہبراورمرشد صدیقی لاثانی سرکارکی صحبت پاک کانتیجہ ہے ،یہی وجہ ہے کہ لاکھوں مردوخواتین رزق حلال کما کرمخلوق خداکی بے لوث خدمت کررہے ہیں ،یہ وہ روحانی انقلاب ہے جومومن مقربین اورواصلین حق اللہ تعالیٰ کے فقراکی نسبت اورصحبت سے عطا ہوتاہے ورنہ اس مادیت پرستی کے دورمیں لوگوں کی اکثریت ایک دوسرے کولوٹ ماراورکرپشن میں مبتلا ہوچکی ہے۔
لاثانی فری میڈیکل کیمپس کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ مریضوں کے فری چیک اپ اورفری ادویات کے ساتھ ساتھ روحانی معالج (تربیت یافتہ درویش)قرآنی آیات مبارکہ سے دم اوردعاکے ذریعے علاج بھی کرتے ہیں،اس کے علاوہ مریضوںکیلئے لنگر کابھی خاص اہتمام کیاجاتاہے۔بطورروحانی معالج پیر محمد اصغر نقشبندی نے کیمپ میں اپنے فرائض سرانجام دئیے۔کیمپ منتظمین میں محمد اشرف ،ذاکر علی ،شوکت علی ،محمد یوسف ،حافظ محمد اویس ،محمد افضل،ملک گوگا،محمد رمضان ،محمد اکرم،بہاول ستار،شاہ زیب اورسانول شامل ہیں۔