وہ سیاسی جماعت کا مقامی راہنما اور سرگرم کارکن تھا۔ اسے کرپشن و بے ایمانی اور جھوٹ سے سخت نفرت تھی۔ اس نے ”کرپشن فری پاکستان”ٹرین مارچ کا سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ شاندار استقبال کیا۔۔۔ عوام کے جم غفیر میں فخر سے سینہ تان کر پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کا عہد کیا۔۔۔۔ کرپشن مخالف” ٹرین مارچ” سے فارغ ہو کر۔ ٨بجے کی بجائے ١٠بجے سرکاری دفترپہنچا۔ حاضری رجسٹرمیں ٨بجے آمد کا وقت لکھا۔ اوراطمینان سے دفتری امور میں مصروف ہو گیا۔