حویلی لکھا : ماہ آزادی کی مناسبت سے نجی سکول میں ایک تقریب کا اہتمام،بچوں نے ٹیبلو اور ملی نغموں سے حاضرین کے دل موہ لیئے ،نجی معروف سکول سُپر ماڈل لائسیم ہائی سکول میں ماہِ آزادی کی مناسبت سے ایک پُروقار تقریب کا اہتما کیا گیا۔
جس کے مہمانِ خصوصی معروف تعلیمی ماہر سماجی ،فلاحی اور صحافتی شخصیت محمد احمد ساجد ،چوہدری فتح اللہ نواز بُھٹہ ،میڈم مزمل اور محمد نعیم رحمانی تھے۔
بچوں نے تقریب میں ملی نغموں اور مختلف ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین کے دلوں پے سحر طاری کردیا مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں اِس بات پے زور دیا کہ دورِ حاضر میں ملک کو خوشحالی کی منازل طے کرانے کے لئے بے حد ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ علم حاصل کیا جائے۔
تقریب کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں تعریفی شیلڈ اور اسناد سمیت دیگر تحائف بھی تقسیم کیئے گئے۔