راولاکوٹ (بیورو رپورٹ) آزادی کے 67 سال گزر چکے مگر سرمایا دارانہ نظام کا خاتمہ نہ ہو سکا ظلم و نا انصافی کی انتہا ہو چکی ہے با اثر ملزمان نے سر عام گولیاں مار کر نوجوان کو چھلنی کر دیا مگر پولیس با اثر سرمایا دار شخصیت کے سامنے بے بس ہے ورثاء در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں خانہ پری کے لیے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور تین ملزمان کو رعایت دے کر عبوری ضمانت کرا دی گئی پولیس نے ملزمان کو تھانہ میں مہمان بنا کر رکھا ہوا ہے جو ہتھیار برآمد کرنے اور تفتیش کرنے سے قاصر ہے اور لئیت و لعل سے کام لے رہی ہے ہمیں اوپر سے دبائو ہے مزئد تفتیش نہیں کر سکتے۔
تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد خورشید کا مدعی مقدمہ کو کورا جواب مضروب نوجوان کو ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں اور ہڈی ٹوٹ چکی ہے معذور ہونے کا خدشہ ہے سیاسی شخصیت چئیرمین الطاف خان تھانہ تھوراڑ پر قابض ہے پولیس الطاف خان کے گھر کی لونڈی بن چکی ہے تھانہ تھوراڑ سرکاری تھانہ نہیں بلکہ عملی طور پر الطاف تھانہ بن چکا ہے الطاف خان اور اس کے گنڈوں نے عام آدمی کا جینا حرام کر رکھا ہے وزیر اعظم چیف سیکرٹری آئی جی پی آزاد کشمیر اور میڈیا ہمیں انصاف دلائیں پولیس اور سرمایا دار شخصیت المعروف چئیرمین الطاف خان کے ستائے تھوراڑ کے رہائشی محمد امتیاز خان فریاد لے کر اخبار کے دفتر پہنچ گئے محمد امتیاز خان نے بتایا کے ڈی ایس پی پونچھ ایس ایچ او تھوراڑ اور تفتیشی آفیسر خورشید الطاف خان کے ذاتی ملازم بن چکے ہیں الطاف خان کے گنڈوں نے پولیس کی ملی بھگت سے سرعام میرے بھائی عبدالرحیم کو گولیاں مار کر چھلنی کر دیا مگر پولیس کارروائی سے گریزاں ہے تفتیشی آفیسر کا کہنا ہے کے مجھے اوپر سے دبائو ہے۔
ملزمان کے سرغنہ الطاف خان کی مرضی سے من پسند سب انسپکٹر محمد خورشید کو تفتیش پر مامور کیا گیا جو تھانہ داتوٹ میں انچارج ہیاس نے ملزمان تھانہ میں مہمان بنا کر رکھا ہوا ہے ایس ایچ او اور سب انسپکٹر الطاف خان کے گھر حاضری دیتے ہیں اور اسی کے پلازہ میں رہائش پزیر ہیں ڈی ایس پی بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہا ہے جن سے انصاف کی کوئی توقع نہیں وزیر اعظم چیف سیکرٹری اور آئی جی پی آزاد کشمیر سے ہمارا مطالبہ ہے کے معاملہ کی سنگینی کا فی الفور نوٹس لے کر غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائیں اور تفتیش کسی غیر جانبدار اور ایماندار آفیسر کو دے کر انصاف دلائیں ورنہ ہم سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی راولاکوٹ آمد پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے جس کی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ اور ایس پی پونچھ پر ہو گی۔