لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ یوم آزادی کے موقعہ پر فوج، پولیس اور شہریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قوم شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محافل منعقد کرے۔
محمد شہباز شریف کہتے ہیں آئیں اس دن عہد کریں کہ پاکستان کو ملکر عظیم قوت بنائیں گے، جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے قوم کو ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کہتے ہیں آزادی کے جشن کے موقعہ پر وطن کے لاکھوں شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔