آزادی اظہار رائے کے بہانے سے توہین رسالت پر آنچ نہیں آنے دینگے، مفتی عبدالحلیم

Karachi

Karachi

کراچی : فدایان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ اور مرکزی جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما علامہ مفتی عبدالحلیم ہزاروی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ ہمیں جواب دے کا جب عوام کے پاس آئینی حق ہے کہ وہ کسی بھی کیس شرعی عدالت میں بھیجنے کا مطالبہ کر سکتی ہے تو ایسی صورت میں اعلیٰ عدلیہ اس بات سے پیچھے کیوں ہٹ رہی ہے۔

خاموش مطلب انگیز ہے، اس خاموشی میں شر چھپا ہوا ہے، پاکستان اسلام جمہوریہ ہے، ہمارے آئین اور قرارداد مقاصد کے مطابق آئین پاکستان میں حاکم اعلیٰ اللہ عزوجل کی ذات ہے،آئین پاکستان کی اساس اور بنیاد قرآن پاک ہے، یہاں کا طریقہ رسول اللہ ۖ کی سنت ہے اور اجتہاد کی بنیاد صحابہ کرام کی زندگی کے فیصلے ہیں۔

نشتر پارک میں تمام تنظیمات اہل سنت کے مشترکہ پلیٹ فارم سے منعقدہ لبیک یا رسول اللہ کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے فدایان ختم نبوتۖ کے ناظم اعلیٰ اور مرکزی جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما علامہ مفتی عبدالحلیم ہزاروی نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے بہانے سے توہین رسالت پر آنچ نہیں آنے دینگے، بھارت میں گیتا کی بے حرمتی کی سزا موت ہے، امریکہ میں حضرت عیسیٰ علیہ اسلام اور عسائیت کے مذہبی رسوم کی بے حرمتی پر سخت ترین سزا ہے، امریکی ریاستوں اور یورپ میں ہولوکاسٹ کا تذکرہ کرنا بھی جرم اور ہولوکاسٹ کی تشہیر کی سزا موت ہے۔

اگر مغربی ممالک پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرینگے تو ہم سالانہ ٹو ہیل ود ہالوکاسٹ کے نام سے جلسے منعقد کرینگے اور اس میں ایڈولف ہٹلر کو یہودیوں کے شکار کرنے پر خراج تحسین پیش کرینگے، اس موقع پر مرکزی جماعت اہل سنت کے نائب امیر اور تحریک صدائے حق کے امیر مفتی تاج الدین نعیمی نے عوامی لبیک یا رسول اللہ ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور علیہ السلام نے عتبہ بن شیبہ گستاخ رسول کے بارے میں حکم دیا تھا کہ اگر وہ خانہ کعبہ کی دیوار میں چھپا ہو تو اسے وہاں سے نکال کر بھی قتل کردیا جائے۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ایک منافق کی جان اس لئے لے لی کہ اس نے نبی کریمۖ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا اور تمام صحابہ و آئمہ مجتہدین کا فیصلہ ہے کہ گستاخ رسولۖ کی گردن مار دی جائے، غازی ممتاز قادری نے شیطان تاثیر کو مار کر دین کی خدمت کی اور دین کی اصل کو قائم کردیا ہے ، لبیک یا رسول اللہ کانفرنس میں مختلف علماء اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کے سربراہان و رہنمائوں نے خطاب کیا۔

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر صدیق راٹھور، جے یو پی کراچی کے صدر مفتی غوث صابری، جے یو پی کراچی ناظم اعلیٰ مستقیم نورانی، فدایان ختم نبوت کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی،تحریک صراط مستقیم کے امیر ڈاکٹر آصف اشرف جلالی انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی، انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی، مرکزی جماعت اہل سنت کے امیر مفتی عبدالحلیم ہزاروی، مرکزی جماعت اہل سنت کراچی کے نائب امیر مفتی تاج الدین نعیمی،اے ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی کے علاوہ سنی تحریک کے بلال سلیم قادری، پاکستان سنی تحریک کے شاہد غوری، جماعت اہل سنت کے علامہ شاہ تراب الحق،مفتی عابد مبارک اور دیگر نے بھی خظابات کیے۔