پیر محل : آزادی کی نعمت کو وہی سمجھتے ہیں جو آزادی کی نعمت کو جانتے ہیں آزادی تقریبات کا مقصد ملک و قوم کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کر نا ہے آزاد وطن قائد اعظم محمد علی جناح کی کوششوں سے معرض وجود میں آیا پاکستان کی خالق جماعت بھی مسلم لیگ ہے اور اب اس کی تعمیر و ترقی میں بھی مسلم لیگ ہی کا کردار نمایاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چوہدری امجد علی جاوید نے پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کے زیر اہتمام سی پلاٹ حارث آباد میں جشن آزادی کے سلسلہ میں خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں کیاانہوںنے کہا سب پاکستانی اس سبز ہلالی پرچم تلے ایک ہیں ہمیں اپنے ملک کی خاطر ذاتی اختلافات کو ملکی مفادات پر ہرگز ترجیح نہیں دینا چاہیے ۔میاں انوارالحق ضلعی جنرل سیکرٹری نے کہا پاکستان کی بدولت ہمیں عزت ملی ہے ہمارے کاروبار اور عہدے بھی اسی آزاد مملکت پاکستان کا عطیہ ہیں ہمیں اپنی آزادی اور وطن کی کی قدر کرتے ہوئے کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر کشف ریاض اللہ صوبائی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو مزید مستحکم اور خوشحال بنانے میںہر کسی کو اپنا اپناکردار ادا کرنا چاہیے آزادی تقریبات کا مقصدملک و قوم کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کر نا ہے۔ عبدالشفیق میو تحصیل جنرل سیکرٹری نے کہا 14اگست کو پاکستان معرض وجود میں آیا۔
اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے مسلمانوں نے بڑی قربانیاں دیں قائداعظم کا پاکستان صرف جغرافیہ پر نہیں بنا تھا بلکہ ایسا خطہ جو برداشت رواداری کا مادا اور رنگ و نسل کی تمیز کے بغیر ہو۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اپنی توجہ غیر ضروری اقدامات کی بجاے ملک میں جاری بحرانوں کے خاتمہ سمیت ہر اس قدام کی طرف دیں جس سے پاکستان ایک مضبوط ریاست کے طورپر ترقی کرے دہشت گرد ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کے ناپاک عزائم کو ہم مل کر اتحاد یگانگت سے ناکام بنا دیں گے اگر ہم آپس میں اتحاد اور محبت پیدا کر لیں تو دنیا کی کوئی طاقت بھی پاکستان سے نہیں ٹکراسکتی اس موقع پاکستان مسلم لیگ ن کی ہزاروں خواتین نے جشن آزادی تقریب میں شرکت کی پاکستان کی آزادی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی۔