جشن آزادی انتظامات اور عید االا ضحی کنٹی جنسی پلان کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کا اعلیٰ سطحی اجلاس

 DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا اور وائس چیئرمین سید احمر علی کی صدارت میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منا نے اور عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو برو وقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے اور ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ،اجلاس میں شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین نے شرکت کی ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئرر ضا نے کہا کہ بلدیہ کورنگی کے تحت جشن آزادی شایان شان طریقے سے منا یا جائیگا اس حوالے سے یونین کمیٹیز کی سطح پر جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جس میں تقاریری مقابلے ،ٹیبلوں مقابلے اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔

عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کے حوالے سے اجلاس میں لائحہ عمل ترتیب دیا گیا چیئر مین اور وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی نے کہا کہ عید الاضحی پر بلدیہ کورنگی کے تحت ترتیب دیئے گئے کنٹی جنسی پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلعی حدود سے آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر اسے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگا یا جائیگا تمام تر انتظامات یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈ ز کونسلرز کی نگرانی میں انجام دیئے جائیں گے افسران و عملہ باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنا ئیں گے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عید الاضحی پر فول پروف انتظامات کے حوالے سے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیا جا رہا ہے۔

درپیش مالی بحران اور محدود وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے عید الاضحی پر عوام کو صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے انہوںنے تمام یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور وائس چیئر مین سے کہاکہ وہ عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات تیز کریں اور صاف ستھرے صحت مند ماحول کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا کر عوام کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئیں اس موقع پر انہوںنے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین کو بھی ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے جاری اقدامات پر تیزی کے ساتھ عمل کرکے عوامی کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں چیئر مین سید نیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی نے کہا کہ انشا اللہ باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے اور صحت مند معاشرے کے قیام کو ضلع کورنگی میں یقینی بنائیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی