لاہور (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے موقع پر فوج سیاسی معاملات سے باہر رہے ہم نواز شریف سے خود نمٹ لیں گے۔
نواز شریف بھی سیاسی معاملات میں فوج کو بلانے کی غلطی نہ کریں ورنہ بہت بڑا نقصان ہو گا چھوٹی عید سے پہلے ایک اور جماعت حمایت کرے گی، تب بہت سا پانی پلوں کے نیچے سے گزر چکا ہو گا۔
تمام حلقے کھلیں گے اور پھر آخری حل مڈٹرم الیکشن ہوں گے پیپلز پارٹی کی چار حلقوں میں دوبارہ گنتی کرانے کے مطالبے کی حمایت خوش آئند ہے۔