لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے پہلے ہی حکمران جماعت کھلی غنڈہ گردی اور بدمعاشی پر اتر آئی ہے ، آزادی مارچ میں حکومت رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے جو کہ انہیں مہنگی پڑیں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولے کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ، جعلی مینڈیٹ والی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ، دریں اثنا اعجازاحمد چوہدری دیگر عہدیداران کے ہمراہ پنجاب سیکرٹریٹ میں آج آزادی مارچ کے حتمی پلان کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔
علاوہ ازیں سنٹرل کمیٹی کی جانب سے فائزہ ذیشان کو لاہور وویمن ونگ کی سینئر نائب صدر، عظمی خان کو نائب صدر اور نائلہ سہیل کو جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔
لاہور کے صدر عبد العلیم خان نے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 اگست سے 10 ہزار کارکن چوبیس گھنٹے چیئرمین تحریک انصاف کے گھر کے باہر چوبیس گھنٹے پہرہ دیں گے۔