لاہور (جیوڈیسک) کھاریاں میں عوامی تحریک سربراہ نے ایک کارکن کے گھر پہنچ کر تفصیلی گفتگو کی، جس میں موجودہ نظام کو ختم کرنے کا اعادہ کیا اور ماڈل ٹاون سانحہ کی مزید تفصیل بتائی اور کہا کہ ان کے کارکنوں پر ظلم پر پہاڑ توڑے گئے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کامونکے میں مختصر خطاب کے بعد گوجرانوالہ روانہ ہو گئے جہاں وہ خطاب کے بعد آگے روانہ ہونے والے تھے۔ اس سے قبل عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے کہا تھا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ گوجرانوالہ سے اسلام آباد تک دہشت گرد ان پر حملہ کرسکتے ہیں۔
اس لیے کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ راستے میں کسی جگہ نہ رکیں اور تیزی سے اپنی منزل مقصود کی جانب گامزن رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ طاہر القادری نے اپنے قافلے کو تیز رفتاری کے ساتھ اسلام آباد لے جا رہے ہیں اور عمران خان کی رفتار ان سے کم ہے۔
گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم اقتدار میں آ کر پنجاب کی ایک مثالی پولیس بنائیں گے جو کسی ناجائز حکم کو نہیں مانے گی۔ اب آپ لوگ اسلام آباد کی تیاری کرو۔