آزادی مارچ سے قبل نئی حکمت عملی، پی ٹی آئی ایم این ایز سے استعفے طلب

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے تمام رکن قومی اسمبلی کے استعفے طلب کرلیئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے حامد الحق کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے تمام رکن قومی اسمبلی سے استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

ایم این اے حامد الحق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے دو گھنٹہ قبل ہونے والے تحریک انصاف کے اجلاس میں استعفوں سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا، تمام ارکان کل پارٹی اجلاس میں استعفےجمع کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے استعفے جمع کرانے کا اعلان حکومت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے۔ آزادی مارچ سے قبل عمران خان مکمل طور پر حکومت کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔

کپتان کے واضح اعلان کے بعد مختلف صوبوں کے ایم این اینز نے استعفی کے جمع کرانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔