لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 14 اگست کا آزادی مارچ ہر صورت ہو گا، پی ٹی آئی کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آزادی مارچ کے سلسلے میں پکڑ دھکڑ کے بعد کا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے، 14 اگست کو لانگ مارچ ضرور ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے نظر بندیا ں کی گئیں تو ایسے معاملات کو ڈیل کرنے کیلئے ضلعی سطح پر وکلا کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔