آزادی اظہار کے حق میں تقریر سنسر، حسن روحانی برہم

Hassan Rohani

Hassan Rohani

تہران (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے انقلابی گارڈز کی جانب سے اپنی ایک تقریر کو سنسر کئے جانے پر شدید اظہار برہمی کیا ہے۔

صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اظہار رائے کی آزادی کو ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیا تھا، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر عائد پابندیوں کے باعث ملکی تاجروں اور تعلیم یافتہ شہریوں میں بے اطمینانی پھیل رہی ہے، ان کی ایک بڑی تعداد اپنا وطن چھوڑ کر بیرون ملک آباد ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اطلاعات و نشریات کے شعبے کی نگرانی پر مامور ایرانی انقلابی گارڈز نے صدر کے اس خطاب کو نشر ہونے سے روک دیا تھا، اس واقعے پر حسن روحانی نے شدید اظہار ناراضی کیا ہے، دوسری جانب ایرانی انقلابی گارڈز کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہمیں اپنی حکمت عملی کے درست ہونے کا یقین ہے۔

صدر روحانی نے سوشل میڈیا کے حق میں جو نرم پالیسی اپنائی وہ ملکی مفادات کے منافی ہے۔