سرینگر (جیوڈیسک) یہاں جمہوریت ہی کے نام پر لوگوں کو اپنے حق کیلئے آواز اْٹھانے، اظہار رائے پر پابند سلاسل کیا جاتا اور انتقامی کارروائیوں کا بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ قید سے رہائی کے بعد محمد یاسین ملک نے لوگوں کا الیکشن کا بائیکاٹ کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور جذبہ آزادی کو سلام پیش کیا۔ یاسین ملک نے کہا کہ لوگوں نے ہر جگہ آزادی پسندوں کی آواز پر لبیک کہہ کر شہداء کے ساتھ محبت کا اظہار کیا ہے۔
حکمرانوں اور ان کی انتظامیہ کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ظلم و جبر سے کسی انسان کی آواز کو دبانا ممکن نہیں ہوتا۔ اور جو نسخہ بھارت اور اس کے حواریوں نے بارہا آزمایا ہے وہ نہ ماضی میں یہاں کے جذبہ آزادی کو ختم کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور نہ ہی مستقبل میں کامیاب ہو سکتا ہے۔