آزادی کے 68 سال گزرنے کے باوجود ہم قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں ،انٹرنیشنل ارائیں فورم
Posted on January 13, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
انٹرنیشنل ارائیں فورم کے چیئرمین روحیل اکبر نے کہا ہے کہ آزادی کے 68 سال گزرنے کے باوجود پاکستان آج بھی بین الاقوامی قرضوں پر منحصر اقتصادیات کی وجہ سے اقتصادی غلامی کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ عالمی اداروں کی ڈکٹیشن پر چلنا ہے سیاستدانوں کی نااہلی کی وجہ سے آزادی کے باوجود ہم آج بھی ایک قوم نہ بن سکے اور عوام کو آزادی کے حقیقی ثمرات میسر نہیں آ سکے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ اقتصادی اور معاشی بحران سے نجات کا واحد راستہ خود انحصاری کو فروغ دینے اور پاکستان کے قدرتی و انسانی وسائل پر انحصار میں مضمر ہے ورنہ ملک ہمیشہ کے لیے اقتصادی غلامی کا شکار ہو جائے گا حقیقی جمہوریت کے فروغ میں ہی ملک کی بقاء ہے قیام پاکستان کا مقصد لوگوں کو مساوات کی بنیاد پر حقوق اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنا تھا مگر افسو س ہے کہ اڑسٹھ سال گذرنے کے باوجود ہم قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں اور عوام کا ایک بڑا حصہ آج بھی غربت کی لکیر سے نیچے کی سطح پر زندگی گذارنے پر مجبور ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com