چنبیلی آزادی کی خوش بو کا نعرہ لیے ہوئے ہے، شائقین

Film Chamble

Film Chamble

کراچی(جیوڈیسک)کراچی جیو فلم ز کیبینرتلے ریلیز ہونے والی فلم چنبیلی کی خوشبو ملک بھرتیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے، ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے ووٹ کا استعمال کر کے تبدیلی لانے جیسے مضبوط پیغام پر مبنی فلم چنبیلی نے شائقین کے دل موہ لئے”چنبیلی” ایک قوم کی جدوجہد کی داستان ہے۔

فلم میں ایک عام آدمی کے ووٹ کی طاقت کا پیغام دے کر قوم کا شعور بیدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم چنبیلی آزادی کی خوشبو کا نعرہ لیے ہوئے ہے،شائقین کا کہنا ہے کہ فلم دیکھ کر انہیں اندازہ ہوا کہ تبدیلی کیلیے ایک ووٹ بھی کتنی اہمیت کا حامل ہے۔

کراچی کے سینماوں میں لوگ جوق درجوق فلم دیکھنے آرہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ چنبیلی ایسے لوگوں کا شعور اجاگر کرنے کی کوشش ہے جو وطن سے محبت کرتے ہیں اور اس کی ترقی بھی چاہتے ہیں۔

لیکن وطن کے لئے گھروں سے نہیں نکلتے۔ڈائریکٹرشہزاد نواز،ہدایت کاراسماعیل جیلانی،پروڈیوسرعبد اللہ کادوانی کے مطابق چنبیلی ان لوگوں کیلیے ہے جو اپنے ملک کی تقدیر تو بدلنا چاہتے ہیں لیکن ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتے۔