لاہور (جیوڈیسک) ریلوے پولیس حکام نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب مارچ کے پیش نظر سکیورٹی پلان کی تیاری شروع کر دی ہے۔
تاکہ کسی قسم کا خلل نہ پڑے اور ٹرین آپریشن رواں دواں رہے جبکہ خاص طور پر لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ریلوے پولیس کے تمام ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے۔
کہ وہ الرٹ رہیں اور ریلوے ٹریک پر احتجاج کی کوشش میں فوری طور پرٹریک کو کلیئر کرایا جائے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے راولپنڈی اور مین لائنوں پر چلنے والی ٹرینوں میں پولیس کی نفری بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ریلوے پولیس کے تمام ایس پیز کنٹرول روم سے رابطے میں رہیں گے اور کسی قسم کے معاملے پر فوری کنٹرول روم کو اطلاع کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس لائن ، والٹن اور دیگر ڈویژنوں سے پولیس اہلکاروں کو بھی ڈیوٹی کے لئے بلایا جائے گا۔