لاہور (جیوڈیسک) گزشتہ روز مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور متعدد طلبانے آزادی سپیشل ٹرین کا دورہ کیا۔ آزادی ٹرین کل 20 اگست کی صبح 9بجے ساہیوال کیلئے روانہ ہوجائے گی۔
گزشتہ روز آزادی ٹرین پر لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ملی نغموں کی دھنیں بجائی گئیں۔ علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام ایکسپریس کو ٹنڈو آدم، محراب پور اور چیچہ وطنی ریلوے سٹیشن پر 2 منٹ کے لیے رکنے کی اجازت دے دی۔
اس فیصلے پر فوراً عملدرآمد ہوگا جبکہ اسی ٹرین کے خیر پور، وزیرآباد اور کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کے سٹاپ 13 ستمبرسے ختم کر دئیے جائیں گے۔